راولپنڈی،اسلحہ،منشیات رکھنے والوں کیخلاف کاروائی8ملزمان گرفتار

راولپنڈی،اسلحہ،منشیات رکھنے والوں کیخلاف کاروائی8ملزمان گرفتار

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اورآتش بازوں کے خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے08ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے1300گرام چرس ،20لیٹر شراب اور 01عدد ریوالور 32بور معہ 03روند 01عدد رائفل 222بورمعہ 10روند ،3عدد انازر ، 01عدد رومن کینڈل سٹک برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے .۔تفصیلا ت کے مطابق تھانہ صدر واہ پولیس نے عصمت ضیا ء سے 1300گرام چرس ، تھانہ پیرودھائی پولیس نے طاہر سے 10لیٹر کھلی شراب ، تھانہ صدر واہ پولیس نے عامر سے 10لیٹر کھلی شراب ، تھانہ ائرپورٹ پولیس نے علی سے 01عدد ریوالور 32بور معہ03روند ، ولید سے رائفل222بور معہ 10روند ، تھانہ روات پولیس نے شوکت سے پستول 30بور کے 15روند جبکہ تھانہ مورگاہ پولیس نے نعمان اور ذیشان سے 03عدد انار ،01عدد رومن کینڈل سٹک بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...