ضلع بھر میں صدسالہ عالمی اجتماع کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں،علماء کرام

ضلع بھر میں صدسالہ عالمی اجتماع کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں،علماء کرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک(نمائندہ پاکستان)ضلع بھر میں صد سالہ عالمی اجتماع کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ضلع اٹک سے ہزاروں کی تعداد میں عوام اس اجتماع میں نوشہرہ اضاخیل میں شریک ہوں گے یہ اجتماع ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے امام کعبہ کی اقتداء میں نماز جمعہ کی ادائیگی ہو گی جس میں ملک بھر سے لاکھوں عوام شریک ہو ں گے جمعیت علمائے اسلام اس اجتما ع سے اقوام عالم میں امن بھائی چارے اور دوستی کا پیغام دینا چاہتی ہے دین اسلام جبر اور ظلم کا نہیں امن پیار اور محبت کا دین ہے پچھلے سو سالہ تاریخ میں اکابرین جے یو آئی نے قرآن و سنت کی ترویج اور اشاعت کے ساتھ اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے پر امن او ر جمہوری جدوجہد کی علمائے کرام نے دین اسلام کی آبیاری کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں وہ قربانیاں انتہا پسندی کے سبب ہم ضائع نہیں کرنا چاہتے آج بھی جے یو آئی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر پر امن جمہوری جدو جہد کے لیے کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار ضلعی امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا شیر زمان، سر پرست قاضی خالد محمود ،ضلعی رہنما جے یو آئی مفتی سید امیر زمان حقانی ، تحصیل امیر قاری محمد اقبال او ر جنرل سیکرٹری مولانا عبدالطیف نے کانفرنس کی تیاریوں اور عوامی شرکت کے حوالے سے میڈیا کی طر ف سے کیے جانے والے ایک سروے کے دوران کیا ہے جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا شیر زمان نے بتایا کہ ضلع اٹک سے سیکیورٹی کے لیے بھی سو نوجوانوں کا قافلہ اضاخیل نوشہرہ روانہ کر رہے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں عوام اس اجتماع میں شرکت کے لیے بے تاب ہیں سرپرست قاضی خالد محمود نے سروے میں بتایا کہ جے یو آئی ملک کی سب سے بڑی مذہبی اور جمہوری قوت ہے ہمیشہ پر امن جدو جہد کے لیے کوشاں رہی یہ اجتماع نوجوان نسل کو پرامن بقائے باہمی اور قانونی و جمہوری طریقے سے اپنی بات حکمرانوں تک پہنچانے کا ذریعہ بنے گا مفتی امیر زمان حقانی نے کہا کہ یہ اکابر کی جماعت ہے آج اس جماعت کو سو سال مکمل ہو گئے ہیں نہ کبھی فرقہ واریت میں ملوث رہی ہے اور نہ ہی صوبائیت یا قومیت میں ملوث ہے ہمیشہ قرآن و سنت کے مطابق قانونی دائرے میں بات کی ہے قاری محمد اقبال اور مولانا عبدالطیف نے سروے میں بتا یا کہ ضلع بھر میں اس اجتما ع کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ضلعی جماعت اور تحصیل جماعتوں نے اجتما ع کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کر کے گاؤں گاؤں پیغام پہنچایا کنونشن منعقد کیے جس میں مرکزی اور صوبائی اکابرین نے شرکت کی محدود وسائل میں ضلعی اور تحصیل جماعتوں نے بھر پور کوشش کی ہے انشاء اللہ اٹک سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہو ں گے جبکہ جمعہ کے روز امام کعبہ کی اقتداء میں نماز جمعہ پڑھنے کے لیے عوام کا جم غفیر اضاخیل کی طرف رواں دواں ہو گا۔