بارش، ژالہ باری اور آندھی چلنے سے معمولات زندگی متاثر
ملتان ( خبر نگار ‘ سپیشل رپورٹر، سٹاف رپورٹر ) ملتان اور گرد و نواح میں بدھ اور جمعرات کی شب گرج چمک کے ساتھ بارش ‘ ژالہ باری اور آندھی چلنے سے معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے اور گندم کی تیار فصل لیٹ گئی ‘ آم کے باغات کا بُور بھی شدید متاثر ہوا ‘ تاہم بارش اور ژالہ باری(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )
سے موسم خوشگوار ‘ ملتان کے درجہ حرارت میں 8 سے 9 ڈگر سینٹی گریڈ کمی واقع ہوئی اور گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ گزشتہ سے پیوستہ شب ملتان اور گرد ونواح میں بارش ‘ ژالہ باری اور آندھی چلنے سے معمولات زندگی متاثر ہونے کے ساتھ مجموعی طور پر موسم خوشگوار ہو گیا ‘ تاہم جنوبی پنجاب کے اضلاع میں بارش اور تیز ہوا چلنے سے گندم کی تیار فصل متاثر ہوئی ۔ ملتان میں 5 ملی میٹر جبکہ لیہ میں بھی 5 ملی میٹر ‘ ڈی جی خان میں 2 ملی میٹر اور بہاولنگر میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان شہر اور گردونواح کاموسم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ابر آلود رہنے اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔دریں اثناء ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کے بد ترین بحران پر تاجر شدید مشکلات سے دوچار ہو گئے‘18گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کے باعث تاجر تنظیموں نے مرکزی تاجر تنظیموں سے رابطے شروع کردئیے ہیں ‘ تاجر رہنماؤں کے مطابق لوڈشیڈنگ مزید بڑھنے پر احتجاج کی کال دی جا سکتی ہے ‘ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے بڑے شہروں میں ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کی کال دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔