چکوال میں امن و امان برقراررکھنا پہلی ترجیح ہے،ڈی پی او

چکوال میں امن و امان برقراررکھنا پہلی ترجیح ہے،ڈی پی او

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او ہارون جوئیہ نے جمعرات کے روز بتایا کہ ضلع چکوال میں امن و امان کو قابو میں رکھنا ان کی پہلی ترجیح ہے اور اس ضمن میں غیر معمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ وہ چکوال چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات کر رہے تھے جس نے بانی قاضی محمد اکبر کی قیادت میں ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اس موقع پر چیمبر کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔ وفد میں قاضی محمد اکبر، صدر چیمبر خرم کامران، سینئر نائب صدر غلام محمد کہوٹ، خواجہ عارف یوسف اور ملک عبدالحفیظ انجم شامل تھے۔ قاضی محمد اکبر نے اس موقع پر ڈی پی او کو بتایا کہ ضلع چکوال میں صنعتی فروغ کیلئے چکوال چیمبر بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور بنیادی طور پر یہ پرامن خطہ ہے جس کی وجہ سے نیلہ کے مقام پر وزیراعظم کی طرف سے صنعتی زون کے قیام کا ڈائریکٹو جاری ہوچکا ہے اور ضلع چکوال میں صنعتی زون کے فروغ کے بھرپور امکانات موجود ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...