گوجرخان،ٹماٹروں کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے انتظامیہ حرکت میں آگئی

گوجرخان،ٹماٹروں کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے انتظامیہ حرکت میں آگئی

گوجرخان (تحصیل رپورٹر) ٹماٹروں کی قیمتوں کو کنڑول کرنے کے لئے تحصیل انتظامیہ حرکت میں آگئی گوجرخان میں اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر عملہ مرکزی بازار میں پہنچ گیا ، ٹماٹروں کے نرخ 80روپے فی کلو مقرر کئے گئے تھے جبکہ دوکاندار 120روپے فی کلو فروخت کر رہے تھے ، پرائس کنڑول کمیٹی کے ارکان نے دوکانداروں کو ٹماٹر پرائس کنٹرول لسٹ سے زاہد نرخوں پر فروخت کرنے پر بھاری جرمانے کئے اور قانون کے مطابق کیسز کا اندراج کیا تحصیل انتظامیہ کی طرف سے دوکانداروں پر جرمانے و کسیز کے اندراج پر سٹی کونسلر افتخار وزیر ، خواجہ ناصر صدر انجمن سبزی و فروٹ منڈی کی قیادت میں مقامی تاجروں نے قومی شاہراہ پر اے سی دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا اور مذاکرات کے لئے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کے دفتر گئے اور کہا کہ مارکیٹ سیکریٹری اپنے من مانے ریٹ ہماری مشاورت کے بغیر مختص کرتا ہے، اگر انتظامیہ نے غریب دوکانداروں کے خلاف کارروائی بند نہ کی تو ہم دوکانیں کو بند کردیں گے ، اور مظاہرین نے انتظامیہ کو وارننگ دی کہ اگر تین دن کے اندر ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو دوبارہ احتجاج کا حق استعمال کریں گے اسسٹنٹ کمشنر نے مارکیٹ سیکریٹری کو ہدایت کی کہ صبح منڈی میں اپنے سامنے بولی کروائیں اگر ایسا نہیں کیا گیا تو آڑہتیوں کو جرمانے اور مال ضبط کر لیا جائے گا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...