کھیلوں کے سامان کی دکان میں آتشزدگی ‘ لاکھوں مالیتی سامان راکھ کا ڈھیر بن گیا

کھیلوں کے سامان کی دکان میں آتشزدگی ‘ لاکھوں مالیتی سامان راکھ کا ڈھیر بن ...

ملتان ( کرائم رپورٹر )حسین آگاہی چوک میں سپورٹس کے سامان کی دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا ساما ن جل کر خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو فائر برگیڈ کی 8گاڑیوں نے(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

1گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز حسین آگاہی چوک پر واقع سپورٹس کے سامان کی دکا ن میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں روپے مالیت کے سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ کے بلند ہوتے شعلے دیکھ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو فائر برگیڈ کی 8گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور 1گھنٹے کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا۔دکان مالک عبدالخالق کے مطابق اس کی دکان میں آگ لگائی گئی ہے۔جس سے لاکھوں روپے مالیت کا ساما ن خاکستر ہوگیاہے۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...