تحصیل اٹک میں مردم شماری اور خانہ شماری جاری ہے،اے سی فاطمہ بشیر
اٹک، کامرہ کینٹ(نمائندہ پاکستان) اسسٹنٹ کمشنر اٹک فاطمہ بشیر نے کہا ہے کہ تحصیل اٹک میں مردم شماری اور خانہ شماری جاری ہے، عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ جن گھروں تک مردم شماری کی ٹیمیں نہیں پہنچیں وہ فوری طور پر اے سی اٹک کے دفتر یا رابطہ نمبر 057-9316271پر اطلاع دیں۔