فتح پور، واپڈا کی غفلت سے طالبہ کی ہلاکت، اہل علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ

فتح پور، واپڈا کی غفلت سے طالبہ کی ہلاکت، اہل علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ

فتح پور(سٹی رپورٹر) واپڈا کی غفلت کے باعث زمین پر گری پڑی بجلی کی تار سے سکول جانے والی طالبہ کرنٹ لگنے سے موقع پر ہلاک ، دیگر بچے بھی متا ثر ، واقع کی اطلاع پر ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی ، ایس ڈی اوکی غفلت پر اہل علاقہ کا احتجاج، تفصیل کے مطابق فتح پور کے نواحی گاؤں چک نمبر(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

263ٹی ڈی اے میں گز شتہ سے پیوستہ رات تیز ہواؤں کے باعث بجلی تار ٹوٹ کر زمین پر گرگئی تھی ، جس کی رات کے وقت ہی اہل علاقہ نے واپڈا حکام کو اگاہ کر دیا تھا ، لیکن بجلی بند نہ کی گئی ، صبح کے وقت سکول آنے والی طالبات سکول میں داخل ہونے کے لئے تار کو ہٹانے کے لئے جونہی ہاتھ لگایا تو گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کی آٹھویں کلاس کی طالبہ ثانیہ دختر محمد حنیف لاشاری موقع پر ہی ہلاک ہو گئی ، جب کہ دیگر بچے بھی متا ثر ہوئے ، واقع کی اطلاع پر ضلعی انتظامیہ ،محکمہ ایجو کیشن ، پولیس اور واپڈا حکام موقع پر پہنچ گئے ، اس موقع پر اہل علاقہ نے واپڈا حکام کی غفلت اور لاپرواہی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے سخت قانونی کاروائی کا مطا لبہ کیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...