کشمیر کی آزادی کیلئے جنگ لڑے بغیر کوئی چارہ نہیں،عبداللہ گل

کشمیر کی آزادی کیلئے جنگ لڑے بغیر کوئی چارہ نہیں،عبداللہ گل

ٹیکسلا (نمائندہ پاکستان )تحریک نوجوانان پاکستان کے چیئرمین عبدللہ گل فرزند جنرل (ر) حمید گل سابق سربراہ آئی ایس آئی نے کہا ہے کہ کشمیر مذمت سے نہیں مرمت سے آزاد ہوگا،ہندوستان ازلی دشمن ہے جنگ کے بغیر کوئی چارہ نہیں، دنیا کے نقشے پر ہندوستان ، اسرائیل اور پاکستان میں سے کوئی ایک ملک باقی رہے گا ، پاکستان ایک نور ہے جوہمیشہ قائم ودائم رہے گا ، اسی پاکستان نے دنیا کو ایک نیا نظام دینا ہے،پاکستان مغربی جمہوریتوں کی پریکٹس کرنے کے لئے نہیں بنایا گیا،ممبر ،مسجد، مسلک اور پارٹی بازی کے زور پراسکو جس طرح تقسیم در تقسیم کیا جارہا ہے دنیا میں اسکی مثال نہیں ملتی،آج بھی انگریزوں کے بنائے قانون پر عمل کیا جارہا ہے جو انگریز چھوڑ کر گئے تھے کب تک ہم ان خرافات کا شکار رہیں گے،ہمیں اپنی منزل اسلام بنانا ہے اسلام آباد نہیں ، اقتدار کے کھلاڑی بننے کی بجائے ہماری پہچان صرف پاکستانی پرچم ہونی چاہئے،نہیں مانتے کہ اللہ کے قانون سے امریکہ کا قانون بالاتر ہے،قومیں بھوک افلاس سے نہیں بلکہ جن قوموں میں غیرت حمیت ختم ہوجاتی ہے وہ تباہ و برباد ہوجاتی ہیں ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے واہ کینٹ گرین لیگون ہوٹل میں آل جموں و کشمیر ویلفیئر فاونڈیشن کے زیر اہتمام سید عارف مرحوم کی لکھی گئی کشمیری نظموں پر مشتمل کتاب ( لہو کی فصلیں) جس کا انگریزی ترجمعہ پروفیسر ابرار شاکر نے کیا مذکورہ کتا ب کی تقریب رونمائی سے خطاب کے دوران کیا تقریب میں نقابت کے فرائض معروف تعلیمی شخصیت عطا الرحمان چوہدری ، ڈائریکٹر سر سید سکولز سسٹم طاہر درانی ادا کر رہے تھے، جبکہ تقریب کی صدارت کالم نگار معروف دانشور ڈاکڑ زاہد چغتائی کر رہے تھے، سٹیج پر ای ڈی و ایجوکیشن قاضی ظہور الحق ، ڈائریکٹر علامہ اقبال یونیورسٹی اٹک ریجن انعام اللہ اور میزبان تقریب چئیرمین آل جموں کشمیر ویلفیئر فاونڈیشن حاجی عبدالوہاب براجمان تھے تقریب کے میزبان عبد الوہاب عابد نے کہا کہ زندہ قوموں کی یہی خصوصیت ہے کہ وہ اپنی کھالیں تک کھنچوا لیتے ہیں موت کی آنکھوں میںآنکھیں ڈال کر بات کرنا حریت پسندی کی علامت ہے ہمیں اپنے حصے کی شمع روشن کرنی ہے ہمیں اپنے حصے کی سفارتکاری کرنی چاہیئے پاکستان کے نوجوانوں کو سب سے زیادہ پاکستان کی بقا اور کشمیر کی آزادی کے لئے قرآن کے نظام اور پاکستان کے پرچم تلے متحد ہونے کی ضرورت ہے وہ وقت دور نہیں کہ کشمیر پاکستان بن کے رہے گا تقریب میں ملک عرفان ایڈووکیٹ،میاں حبیب الرحمان ، ملک خالد ایڈووکیٹ، سردار شفیق ابرار خان ، ملک داؤد،اجمل خان تنولی، حامد خان ایڈووکیٹ کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...