دینہ ،موسم بدلتے ہی بضلی لوڈشیڈنگ میں ظالمانہ اضافہ ہوگیا

دینہ ،موسم بدلتے ہی بضلی لوڈشیڈنگ میں ظالمانہ اضافہ ہوگیا

دینہ(تحصیل رپورٹر)لوڈ شیڈنگ کا بھوت عوا م کے سروں پر رقص کرنے لگا۔ موسم کے تبدیل ہوتے ہی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول بھی تبدیل ہو گیا، دورانیہ نصف تک جا پہنچا، حکام نوٹس لیں ، تفصیلات کے مطابق گرمیوں کے آتے ہی لوڈ شیڈنگ کا بھوت بے قابو ہو گیا ۔ عوام کی چیخ و پکار ، کوئی پرسان حال نہ ہے۔ دینہ اور گردنواح میں بجلی غائب ، عوام ٹھنڈے پانی کو بھی ترس گئے ۔ کاروبارِ زندگی مکمل مفلوج ہو کر رہ گیا ۔ حیرت امر یہ ہے کہ بجلی اگر ہو تو اس کے وولیٹج انتہائی کم ، جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی قیمتی الیکٹرونک اشیاء جل کر خاکستر ہو گئیں۔ با ر ہا عوام سے کیے گئے حکومتی وعدے ٹھس ہو گئے ۔ گرمیوں کے آتے ہی لوڈ شیڈنگ کا طویل سلسلہ پھر عروج پکڑ گیا۔ عوامی سماجی زعماء نے حکومتی نمائندوں سے رحم کی اپیل کی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...