دینہ،سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائیاں،شراب ،خنجر برآمد

دینہ،سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائیاں،شراب ،خنجر برآمد

دینہ(تحصیل رپورٹر)تھانہ دینہ کا سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن ، 36لیٹر شراب اور چار خنجر برآمد ،علاقہ عوام کا خراجِ تحسین ، پولیس کا فرض جرائم کا خاتمہ اور لوگوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنا ہے ، ملک عبد العزیز، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ دینہ نے سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن میں متعدد افراد کی گرفتاری پر علاقہ عوام میں تھانہ دینہ کی کاروائیوں پر اظہار اطمینان ، ڈی پی او جہلم اور تھانہ دینہ کے ایس ایچ او کو خراجِ تحسین پیش کیا ، ان کاروائیوں میں محمد وقاص ولد محمد اشفاق سکنہ دینہ 5لیٹر شراب ، مرزا حسن بیگ ولد ارشد محمود سکنہ چک نذر سرائے عالمگیر 4لیٹر شراب، عمران شفیق ولد محمد شفیق سکنہ دینہ 5لیٹر شراب، محمد بلال ولد محمد عباس ڈومیلی محلہ دینہ 4لیٹر شراب ، محمد رؤف ولد محمد افضل ٹھیکریاں دینہ 5لیٹر شراب، محمدگوگا ولد ذولفقار سکنہ ڈگری کالج سوہاوہ 4لیٹر شراب، محمد جنید ولد جاوید اقبال سکنہ ڈومیلی 4لیٹر شراب، حیدرعلی ولد سخی محمد سکنہ چتن 5لیٹر شراب ، محمد سلمان ولدفضل حسین سکنہ ڈومیلی محلہ دینہ خنجر ، پرویز اختر ولد عبدالرحمان ڈومیلی محلہ دینہ خنجر ، محمد زعفران ولد غلام مرتضیٰ برکی گوجرخان راولپنڈی خنجر، نعیم مسیح ولد سلیم مسیح ڈومیلی محلہ دینہ خنجر برآمد کر کے مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...