مرکز قومی بچت جلالپور پیروالا خوشحالی کا سبب بنے گا ‘ قاسم نون

مرکز قومی بچت جلالپور پیروالا خوشحالی کا سبب بنے گا ‘ قاسم نون

ملتان‘ جلالپور پیروالا(جنرل رپورٹر‘ نامہ نگار) نیشنل سیونگز(قومی بچت) کی جلالپور پیروالہ برانچ کا افتتاح رکن قومی اسمبلی رانا محمد قاسم نون نے کیا ۔اس موقع پر قومی بچت کے زونل ہیڈملتان ساجد منصور حفیظ اور دیگر سٹاف بھی موجود تھا ۔افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ساجد منصور (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

حفیظ نے کہا کہ نئی برانچ کے آغاز سے علاقے کے لوگوں کو قومی بچت کی سکیموں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔ ممبر قومی اسمبلی رانا قاسم نون نے کہا ہے کہ جلال پورمیں قومی بچت مرکز کا قیام عوامی خوشحالی کا سبب بنے گا، تقریب سے چیف منیجر سٹیٹ بینک ملک اشرف کھوکھر۔چیف منیجر اسٹیٹ بینک ملک محمد اشرف، جوائینٹ ڈائریکٹر قومی بچت مرکز سکھر محمد علی تھیبو، جوائینٹ ڈائریکٹر بہاولپور طاہر عتیق، ریجنل ڈائریکٹر آڈٹ ارسلان اسلم ملک اور زونل ہیڈ ملتان ساجد منصور حفیظ نے اپنے خطابات میں قومی بچت مرکز کی سکیموں کے فوائد پر روشنی ڈالی، رانا شہر یار نون اور معروف صنعتکار حاجی محمد اکرم نے خطاب کرتے ہوئے مرکز قومی بچت کو تحصیل جلال پور کی ترقی کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا، سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد اسلم سیال نے سرانجام دئیے، تقریب میں معروف سیاسی رہنما ملک لعل محمد جوئیہ، چیئرمین میونسپل کمیٹی خواجہ سلیم ستار ایڈووکیٹ، وائس چیئرمین عبدالغفور نعمانی، چیئرمین یونین کونسل ملک منور کنہوں، ملک نیاز بھٹہ، نعیم کچالہ ایڈووکیٹ، ڈاکٹر فدا گھلو، ملک ظفر لانگ، محبوب بھٹہ، جام خدا بخش ایڈووکیٹ اور قومی بچت مرکز ملتان و بہاولپور کے افسران سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...