سیاسی و سماجی شخصیت شاہد علی پی وائی او سٹی گوجرخان کے صدر نامزد

سیاسی و سماجی شخصیت شاہد علی پی وائی او سٹی گوجرخان کے صدر نامزد

گوجرخان (تحصیل رپورٹر) پی وائی او تحصیل گوجرخان کے صدر بلال صغیر منہاس نے سیاسی سماجی شخصیت شاہد علی ساکن جھنڈہ کو پی وائی او سٹی گوجرخان کا صدر نامزد کر دیا ہے ، اور توقع ظاہر کی کہ شاہد علی اپنی تمام توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے یوتھ ونگ کو شہر بھر میں منظم اور متحرک کریں گے اس موقع پر راجہ عمران کامی ، طاہر راحیل اعوان ایڈوکیٹ، چوہدری عامر خورشید، یاور قریشی، راجہ عمر لطیف، امتیاز بھٹو، امجد علی ، راجہ صدام حسین، اورنگزیب بٹ اور دیگر رہنماء موجود تھے نومنتخب سٹی صدر شاہد علی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ، راجہ جاوید اشرف، خرم پرویزراجہ تحصیل و سٹی تنظیم اور تحصیل صدر بلال صغیر منہاس نے مجھ پر جو اعتماد کیا انشاء اللہ میں ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا اور یوتھ ونگ کو شہر بھر میں اور وارڈ سطح منظم اور متحرک کر کے اپنا انتخاب درست ثابت کروں گا ، محمد شاہد نے مزید کہا کہ شہر بھر اور وارڈ سطح پر تنظیم سازی مکمل کرنے کے بعد ایک کنونشن منعقد ہو گا جس میں خصوصی شرکت راجہ پرویز اشرف کریں اور تمام منتخب عہدیداران سے حلف لیں گے ، آخر پی پی پی کے تمام عہدیداران نے نو منتخب سٹی صدر پی وائی او شاہد علی کو مبارکباددی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...