ایم ڈی اے جعلی ٹھیکیداروں کیخلاف کاروائی کے بجائے خاموش

ایم ڈی اے جعلی ٹھیکیداروں کیخلاف کاروائی کے بجائے خاموش

ملتان ( نمائندہ خصوصی ) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آفسران نے اپنے آپ کو بچانے کیلئے بوگس دستاویزات پر کنٹریکٹ حاصل کرنیوالی کمپنی کیخلاف کاروائی کی بجائے خاموشی اختیار کری ۔ معلوم ہوا ہے فہد کنسٹریکشن کے دستاویزات کلیئر کروانے میں ایم ڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ کے اعلیٰ آفسران بھی ملوث ہیں ‘ یہ آفسران فاطمہ جناح ہاؤسنگ سکیم فیز ون میں مسجد کی تعمیر کا ٹھیکہ ہر صورت فہد(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کنسٹریکشن کمپنی کو دینا چاہتے تھے ۔اس کیلئے فہد کنسٹریکشن کمپنی کو ہر سہولت فراہم کی گئی اور خود ساختہ مقابلے کی فضا پیدا کرنے کے بعد فہد کنسٹریکشن کمپنی کو ٹھیکہ بھی دیدیا گیا ‘ لیکن کنٹریکٹرز کی لڑائی نے ملی بھگت کا پول کھول دیا جس پر ایم ڈی اے کی ٹینڈر کمیٹی کو فہد کنسٹریکشن کمپنی کو نکال باہر کرنا پڑا ۔اس سب کے باوجود ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آفسران فہد کنسٹریکشن کمپنی کو بلیک لسٹنگ سے بچانے کیلئے سر گرام کردار ادا کررہے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...