حکومت پی او ایف ملازمین کی تشویش کا ازالہ کرئے،غلام سرورخان

حکومت پی او ایف ملازمین کی تشویش کا ازالہ کرئے،غلام سرورخان

ٹیکسلا(طاہر فریدون )حکومت پی او ایف ملازمین میں بڑھتی ہوئی تشویش کا ازالہ کریں۔اعلانات پر فی الفور عمل درآمد کیا جائے ۔ سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما غلام سرور خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان آرڈنیس فیکڑی ( پی۔او۔ایف) ملازمین میں وزیر اعظم کے حالیہ اعلانات کے حوالے سے بے چینی دور کرے اور وزیر اعظم کے اعلان کردہ پیکچ پر فوری طور پر عمل درآمد کرائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ اس موقع پر واہ کینٹ کے ممبر صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر ، وائس پریذڈینٹ کینٹ بورڈ واہ کینٹ امجدکشمیری اور احتشام اقبال اور پی ۔او۔ایف ورک مین ایسوسی ایشن کے سابق رہنما بابا امجد اکرام بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کے وزیر اعظم کے حالیہ دورہ پی ۔او۔ایف کے موقع پر کیے جانے والے اعلانات بشمول 25%سکیل پی ۔او۔ایف الاونس ۔ دو سالانہ انکرمنٹس اور ہاؤسنگ کالونی کے قیام کے اعلان پر حکومت فی الفور عمل درآمد کرے۔ PPSاور سروس رولز 2005کو تمام ملازمین مسترد کر چکے ہیں اس کو زبردستی مسلط نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا پی ۔او۔ایف ملازمین کے کنٹریکٹ کے بجائے مستقل بنیادوں پر تعیناتی کی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ورک مین کیڈر کی اپ گریڈیشن پر عمل درآمد کیا جائے ۔ کیوں کہ دیگر محکمہ جات پر عمل درآمد ہو چکا ہے۔ POFمیں 33سالہ سروس پر انسانی بنیادوں پر بچے یا بچی کی بھر تی کی سیکم بحال کی جائے ۔ انہوں کا مزید کہنا تھا۔ کے ایک ماہ گزر جانے کے باوجود وزیر اعظم کے اعلانات پر عمل درآمد نہ ہو سکا ۔ جس کی وجہ سے پی ۔او۔ایف کے 20ہزار سے زائد ملازمین اور ان کے اہل خانہ میں شیدید تشوئش کی لہر دوڑگئی ہے لہذا فوری طورپراقدامات کرکے ان کی تشویش کا ازالہ کیا جائے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...