غیر ملکی فنڈز مساوی تقسیم نہ ہونے پر جمشیداحمددستی کا احتجاج

غیر ملکی فنڈز مساوی تقسیم نہ ہونے پر جمشیداحمددستی کا احتجاج

مظفرگڑھ( نامہ نگار)پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید احمد دستی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی ادارے کی جانب سے ایم این ایز کو دی جانے والی گرانٹ میں حکومت جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان غیر ملکی فنڈ تمام ایم این ایز میں یکساں تقسیم نا کرکے(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

قائد ضوابط کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہے کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کو باور کرانا چاہتا ہوں کہ انہوں نے میرے حلقہ کی عوام کے فنڈزکسی کرپٹ لیگی رکن اسمبلی کو فراہم کئے تو سپریم کورٹ جاؤنگا اور دونوں آفیسران کو فارغ کرنے کی استدعا کرونگا انہوں نے کہا گزشتہ سال کے فنڈزبارے سابقہ ڈی سی او نے بتایا کہ شہباز شریف نے فنڈز روک دیئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی حکمرانوں کے غیر جمہوری اور غیر قانونی احکامات نہ مانے ،میں سابق سیکریٹری داخلہ عارف خان،سابق چیئرمین نادرا امتیاز تاجور،سابق آٰٗئی جی اسلام آباد طارق مسعود یسین کا سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے وزیر داخلہ کے غیر قانونی احکامات نہ مانے انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری پنجاب فنڈز کی بندر بانٹ فوری طور پر روکیں اور میرے حلقے کی عوام سے زیادتی نہ کریں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...