یو بی ایل جرمنی میں تعلیم کے خواہشمند طلباء کو سہولیات فراہم کرے گا

یو بی ایل جرمنی میں تعلیم کے خواہشمند طلباء کو سہولیات فراہم کرے گا

کراچی ( پ ر)پاکستان کے بہترین بینک 2016 ء ، یو بی ایل نے حال ہی میں جرمن سفارت خانے کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں ۔اس تعاون کے ذریعے جرمن تعلیمی اداروں میں مزید تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء کو یو بی ایل یورو کے مسدود اکاؤنٹس کے فنڈز کے ذریعے ویزے کے حصول میں سہولت فراہم کرے گا۔اس بات سے سفارت خانے کو بھی اطمینان ہوگا کہ طلباء کے پاس تعلیم کے حصول اور وہاں رہنے کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے مناسب فنڈز موجود ہیں۔یہ بلاکڈ فنڈز بعد ازاں جرمنی میں طالبِ علم کے اکاؤنٹ میں ترسیل کردیئے جائیں گے۔دستخطوں کی تقریب میں یو بی ایل کے سی ایف او، آمیر کراچی والا اور پاکستان میں جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے شرکت کی۔ اس موقع پر یو بی ایل کے ہیڈ آف انوویشن، ہمایوں سجّاد؛ یو بی ایل کے جی ایم نارتھ، جعفر حسین؛پاکستان میں جرمن سفارت خانے کے فرسٹ سیکریٹری اور قونصل، جوہانس موسبرنر؛ پاکستان میں جرمن سفارت خانے کے وائس قونصل، ایکہارڈ کرشمان سمیت بینک اور سفارت خانے کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...