سندھ بینک کے ملازمین کی حج 2017 کیلئے قرعہ اندازی

سندھ بینک کے ملازمین کی حج 2017 کیلئے قرعہ اندازی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بینک کے صدر اور سی ای او طارق احسان نے قرعہ اندازی کے ذریعے حج 2017 کیلئے 4خوش نصیب ملازمین کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ یہ قرعہ اندازی کمپیوٹر کے ذریعے کی گئی۔ جس میں فیصل آباد کے محمد بلال اسلم، نوشہرو فیروز کے عطا حسین سہتو، گھوٹکی کے ایاز علی اور ٹنڈوآدم کے نورالدین دھامرہ شامل ہیں۔ چاروں خوش نصیب ملازمین کو حیدرآباد کے ارمغان جاوید، شیخوپورہ کے ملک نقیب اﷲ ، خانیوال کے وقاص یعقوب اور کراچی کے اصغر کے ساتھ متبادل کے طور پر رکھا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...