عالمی یوم صحت آج منایا جائیگا ‘ پاکستان کی بیشتر آبادی بنیادی طبی سہولتوں سے محروم

عالمی یوم صحت آج منایا جائیگا ‘ پاکستان کی بیشتر آبادی بنیادی طبی سہولتوں سے ...

ملتان(وقائع نگار)عالمی یوم صحت آج 7اپریل بروز جمعہ کو منایا جائے گا۔ا(بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

س دن کی اہمیت کے حوالے سے ملک سمیت دنیا بھر میں تقاریب اور سیمینارز منعقد ہوں گے۔تاہم گزشتہ کئی برسوں کی طرح اس سال بھی یوم صحت پر پاکستان کی بیشتر آبادی بنیادی طبی سہولیات سے تاحال محروم چلی آرہی ہے۔محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں1لاکھ آبادی کیلئے صرف65ڈاکٹرز اور45نرسیں ہیں۔پنتالیس فیصد سے زائد آبادی کو جان بچانے والی ضروری ادویات تک میسر نہیں ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ ڈاکٹرز ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں کی تعداد1ہزار سے زائد بتائی جارہی ہے۔ملک میں طبی سہولیات کے فقدان،ذہنی و معاشی پریشانیوں،صفائی کے ناقص انتظامات،ملاوٹ شدہ خوراک،آلودہ پانی ودیگر وجوہات کی بناء پر دل،شوگر،بلڈ پریشر،ٹی بی،گردے،کینسر،ہیپا ٹائٹس،نفسیاتی امراض کے پھیلاؤ کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں،پیرامیڈیکل سٹاف،نرسوں کی کمی کے ساتھ ساتھ غیر حاضری ،معمول کے اوقات سے کم ڈیوٹی کی ادائیگی،پریکٹس پر توجہ کی شکایت بھی عام ہیں۔ضلع ملتان میں واحد بڑا جنرل ہسپتال نشتر ہسپتال ہے۔دیہاتوں میں رہائش پذیرّ ‘بادی کیلئے برائے نام طبی سہولیات میسر ہیں۔انہیں آج بھی علاج معالجہ کیلئے بڑے شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔محکمہ صحت کے زیر اہتمام عالمی یوم صحت پر ادارہ ترقی سحت سے ورکرز ویلفیئر سکول تک واک منعقد ہوگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...