ایئرپورٹ حملہ کیس، تفتیشی افسر نے دلائل مکمل کرلیے

ایئرپورٹ حملہ کیس، تفتیشی افسر نے دلائل مکمل کرلیے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت میں ایئرپورٹ حملہ کیس کی سماعت پر تفتیشی افسر کی جانب سے مزید شواہد جمع کرانے کی درخواست پر دلائل مکمل کرلئے گئے ہیں۔مزید شواہد جمع کرانے کی درخواست پر فیصلہ 17 اپریل کو سنایا جائے گا ۔جمعرات کو انسداددہشت گردی کی عدالت میں ایئرپورٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت میں تفتیشی افسر نے مزید شواہد جمع کرانے کی درخواست پر دلائل مکمل کرتے ہوئے کہا کہ مفرور ملزم راشد صدیقی کو سپرہائی وے سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے ایئرپورٹ حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔بعدازاں عدالت نے مزید شواہد جمع کرانے کی درخواست کی سماعت 17اپریل تک ملتوی کردی۔مزید شواہد جمع کرانے کی درخواست پر فیصلہ 17 اپریل کو سنایا جائے گا ۔دوسری جانب عدالت نیملزمان ندیم برگر اور آصف ظہیر کی بریت اور درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کردیا ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...