عابد شیر علی سندھ کو اپنی کالونی نہ سمجھیں، سینیٹرعاجز دھامرہ

عابد شیر علی سندھ کو اپنی کالونی نہ سمجھیں، سینیٹرعاجز دھامرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر عاجزدھامرہ نے کہا ہے کہ عابد شیر علی سندھ کو اپنی کالونی نہ سمجھیں، بار بار سندھ میں آکر لوگوں پر بجلی چور کا الزام لگانا بند کریں اور سندھ میں سب سے پہلے اووربلنگ کا مسئلہ حل کروائیں، جمعرات کو جاری ایک بیان میں سینیٹر عاجز دھامراہ نے وزیرمملکت عابد شیر علی کی ٹھٹھہ میں گفتگو کے جواب میں کہا کہ پاناما لیکس کے بعدن لیگ کے وزرا اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، نوازشریف کو چاہیے کہ عابد شیر علی کاحیدرآباد کے گدو اسپتال سے علاج کروائیں، تیمارداری ہم کریں گے،سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ ن لیگ کے پاگل وزرا اپنی حکومت کی ناکامی کو جھوٹ سے چھپا نہیں سکتے کیوں کہ پانامالیکس نے انٹرنیشنل ڈاکورنگے ہاتھوں پکڑا ہوا ہے اورسندھ کے لوگ پانامالیگ وزرا کے جھوٹ میں کبھی نہیں آئیں گے، سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ سندھ میں جان بوجھ کر اوور بلنگ کرکے لوگوں کو بجلی چور کا الزام لگایا جاتا ہے، عابد شیر علی پہلے اپنی وزارت کے کام ٹھیک کریں پھر آگے کا سوچیں۔