رضویہ کالونی ،پولیس کارروائی ،3افغانی گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے کراچی کے علاقے رضویہ کالونی میں سر چ آپریشن کے دوران 3افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق رضویہ کے علاقے کابلی بازار میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران تین افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران حراست میں لیا گیا۔ ملزمان میں اختر جان، سردار علی اور سیف الدین کا تعلق افغانستان کے شہر فاریاب سے ہے۔ ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایف سی ایریا میں پولیس نے سرچ اپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی۔ آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔