مساجد معاشرہ میں اسلامی تعلیمات کی مراکز ہیں،عبدالرحمن سلفی

مساجد معاشرہ میں اسلامی تعلیمات کی مراکز ہیں،عبدالرحمن سلفی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف عالم دین عبدالرحمن سلفی نے کہا ہے کہ مساجد معاشرہ میں اسلامی تعلیمات کے مراکز ہیں ۔جہاں سے باہمی اخوت و فلاح اور امن و رواداری کا درس دیا جاتا ہے ۔مساجد کی تعمیر اور اسے آباد کرنے والے دنیا و آخرت میں اجر عظیم کے مستحق ہیں ۔ وہ روشن باغ سوسائٹی فیڈرل بی ایریا کی مسجد محمدی کی توسیع ٗ تعمیر مکمل ہونے پر وہاں اجتماع سے خطاب فرمارہے تھے ۔اس موقع پر ممتاز علماء کرام مفتی انس مدنی ٗ علامہ ڈاکٹر عامر عبداللہ محمد ی ٗ عمران احمد سلفی ٗ ڈاکٹر خورشید احمد ٗ حافظ فیصل سلفی ٗ نصیر احمد و دیگر بھی موجود تھے ۔ مولانا عبدالرحمن سلفی نے مزید کہا کہ مساجد و مدارس اسلام کے قلع ہیں انہیں دہشت گردی سے جوڑنے والے اسلام دشمن ہیں ۔ یہاں سے ہمیشہ اتحاد و اخوت اور امن کا پیغام دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے پارہ چنار میں حالیہ دھماکہ کی بھی مذمت کی اور اسے اسلام دشمنوں کی کارروائی قرار دیا انہوں نے کہا کہ علماء اہلحدیث نے دین و توحید خالص کے لئے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے ۔ مساجد و مدارس کے ذریعے آج بھی اہلحدیث علماء ودعوت تبلیغ کا کام بڑے پیمانے پر انجام دے رہے ہیں علاوہ ازیں خواتین کے لئے مدرسہ فلاح کا بھی افتتاح ہوا جہاں ممتاز عالم ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی کی اہلیہ کی قیادت میں خواتین کی تعلیمات و اصلاح کا کام انجام دیا جائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...