کراچی ، نارتھ ناظم آباد میں دکان سے 3افراد کی لاشیں برآمد

کراچی ، نارتھ ناظم آباد میں دکان سے 3افراد کی لاشیں برآمد

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد تھانے کی حدود میں ایک دکان سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد تھانے کی حدود میں حیدری کے علاقے میں واقع حجام کی دکان سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی سنٹرل مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ تینوں افراد حجام کی دکان پر کام کرتے تھے اور جب مالک نے صبح دکان کھولی تو تینوں کی لاشیں پڑی ملیں جس پر اس نے پولیس کو مطلع کیا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ ہلاکتیں ممکنہ طور پر جنریٹر کا دھواں بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔ایس ایس پی نے بتایا کہ دکان میں پنجرے میں موجود طوطا بھی ہلاک ہوگیا۔ہلاک شدگان کی شناخت ارشاد، جہانگیر اور سیکیورٹی گارڈ علی کے نام سے کی گئی، جن کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق تینوں افراد کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی تاہم واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...