بہروز سبزواری کی والدہ کے انتقال پررابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت

بہروز سبزواری کی والدہ کے انتقال پررابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی نے ملکی و بین االقوامی شہرت یافتہ معروف اداکار بہروزسبزواری کی والدمحترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی (پاکستان ) نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی (پاکستان ) نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور بہروز سبزواری سمیت مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا کرے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...