عائشہ خان نے فزیوجیل میڈیا ملاقات کی میزبانی کی

عائشہ خان نے فزیوجیل میڈیا ملاقات کی میزبانی کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(پ ر)مشہور و معروف اداکار عائشہ خان اورفیضا ن الحق فزیوجیل اسکن ہیون میڈیا ملاقات کے دوران موجود تھے جو X2کیفے ، ایم ایم عالم روڈ پر منعقد کی گئی جس کا مقصد 14روزہ بلاگر چیلنج کا اختتام اورصارفین کو فزیوجیل مصنوعات کی رینج (فزیوجیل ڈیلی ڈیفنس ، فیشیل کیئر رینج اور فزیوجیل کامنگ ریلیف رینج)سے متعارف کروانا تھا جو صارفین نے ٹیسٹ اور استعمال کی۔یہ بہت ضروری ہے کہ فزیوجیل جیسے برانڈ کواس کو پسند کرنے والوں کو کہانی کی طرز پر متعارف کروایا جائے۔ہم ہمیشہ اپنے صارفین کو اپنے ساتھ ملانے کے فریش اور جدید طریقوں کو مد نظر رکھتے ہیں، آج میں فزیو جیل اور اس کے بنیادی انفلوئنسرز کے درمیان نئے تعاون کی رونمائی پر بہت مسرت محسوس کررہی ہوں، یہ باتGSKCH اسکن ہیلتھ کیٹگری کی برانڈ مینجر عائزہ سُم سام محی الدین نے کہی جنہوں نے تقریب کا افتتاح کیا اور افتتاحی خطاب دیا۔ انہوں نے برانڈ کا مختصر تعارف بھی کروایا۔ عائشہ خان ، فزیو جیل کی برانڈسفیر اور فیضان الحق نے تقریب کی میزبانی کی اور فزیو جیل کی رینج اور ان سے ملنے والے فوائد پر سیر حاصل گفتگو کی۔ ان کی سحر انگیز گفتگو اور شاندار تقریب نے بلاگرز اور سوشلائٹس کے لئے ایونٹ یادگار بنادیا۔اس کے بعد شرکاء کو منی اسپا اور اسکن بار سے روشناس کروایا گیا اور سائنسی طور پر تسلیم شدہ پروڈکٹ کابراہ راست موائسچرٹیسٹ بھی کروایا گیا۔گلیکسو اسمتھ کلائین کنزیومر ہیلتھ کیئر کے چیف ایگزیکٹیو جناب سہیل احمد متین نے اس موقع پر کہا ’’فزیو جیل ایک اسکن کیئر برانڈ ہے جو ناصرف تسلیم شدہ ہے بلکہ بائیو میمک ٹیکنالوجی سے بھی مزین ہے۔اس برانڈ میں اتنی صلاحیت ہے کہ یہ لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بناسکتا ہے اور ان کو اچھا دکھنے ،اچھا محسوس کرنے اور لمبی عمر پانے کی امنگ بھی پیدا کرتا ہے۔متین نے مزید کہا آج کے دور میں ، انفلوئنسرمارکیٹنگ ایک نیا ٹرینڈ ہے اور انہیں بلاگرز کے ساتھ اس نئی شراکت داری کو کرنے پر بہت خوشی ہے۔GSKCH کی مارکیٹنگ ڈائریکٹر سعدیہ نصیر الدین نے اس موقع پر کہا’’ بلاگرز مارکیٹنگ کے لینڈ اسکیپ کو مکمل تبدیل کررہے ہیں اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ فزیو جیل جیسا اسکن کیئر برانڈانفلوئنسر مارکیٹنگ کی طاقت کے زریعے صارفین سے متعارف ہورہا ہے ۔ یہ ایک نئے سفر کی شروعات ہے۔تقریب کا اختتام شرکاء کو دئیے گئے بہترین عشائیے پرہوا جس کے بعد بلاگرز کو اسکن بار لے جایا گیا جہاں انہوں نے فزیوجیل کے استعمال کا براہ راست ذاتی تجربہ حاصل کیا اور فزیو جیل کی متفرق رینج کی خوبیوں سے روشناس ہوئے۔