جامعہ زکریا میں ادبی میلہ سج گیا، 40سے زائد سٹال، سول سوسائٹی کی بھرپور دلچسپی

جامعہ زکریا میں ادبی میلہ سج گیا، 40سے زائد سٹال، سول سوسائٹی کی بھرپور دلچسپی

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے کہا ہے کہ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی نے اپنی نوعیت کے منفرد میلے کے انعقاد سے جنوبی پنجاب کی ثقافت‘ تہذیب و تمدن اور علم ادب اور تخلیقی کام کو اجاگر کیا ہے وہ 2روزہ ملتان ادبی میلہ کے پہلے روز آئی ایم ایس ایگزیکٹو ہال میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے صدارتی خطاب کر رہے تھے‘انہوں نے ملتان ادبی میلے پر مقررین اور یونیورسٹی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور سرائیکی خطے کے فن کو اجاگر کرنے پر زور دیا‘ تقریب کی نظامت کے فرائض ریذیڈنٹ آفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر نے انجام دیئے۔ تقریب سے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر بشیر چوہدری ‘ ڈائریکٹر تعلقات عامہ زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب سمیت ممتاز دانشور و ادیب ڈاکٹر اصغر ندیم سید، ڈاکٹر انوار احمد، پروفیسر ڈاکٹر نجیب جمال، پروفیسر ڈاکٹر قاضی عابد، ڈاکٹر عقیلہ جاوید ، اشتیاق احمد ملک اور سفیر نیشنل بک فاؤنڈیشن مرتضیٰ نور نے خطاب کیا‘ تقریب کا آغاز قاریہ نسرین نے تلاوت قرآن مجید سے کیا جبکہ ندیم بخاری نے نعت شریف سے شرکاء کے دلوں کو منور کیا‘مہمانوں کو تقریب کے اختتام پر شیلڈز بھی عطا کی گئیں‘ د ریں اثنا زکریا یونیورسٹی میں ادبی میلہ کے پہلے روزپنڈال کتب سمیت مختلف سٹالز سے سج گیا‘طلباوطالبات سمیت سول سوسائٹی نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا‘ اس موقع پرمہمانوں نے چالیس سے زائدسٹالز کا معائنہ بھی کیا ‘ اس موقع پر انتظامیہ نے ہر سال ملتان ادبی میلے کروانے کا اعلان بھی کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...