جنوبی پنجاب میں ایپکا کی قلم چھوڑ ہڑتال، دفاتر کی تالہ بندی

جنوبی پنجاب میں ایپکا کی قلم چھوڑ ہڑتال، دفاتر کی تالہ بندی

ملتان،بہاولپور،رحیم یار خان،جام پور،ڈیرہ غازی خان(سپیشل رپورٹر،نمائندہ خصوصی، نمائندگان)ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے متعدد اضلاع میں ایپکا نے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال کی،دفاتر کی تالہ بندی کی گئی ،ملتان سے سپیشل رپورٹر،نمائندہ خصوصی کے مطابق مرکزی صدر ایپکا پاکستان بنارس خان جدوں نے کہا حکمرانوں کی گڈ گورننس کا پول ایپکا نے کھول دیاہے، ایپکا کا 9نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ ہر ملازم اور مزدور کی آواز ہے۔ وہ گزشتہ روز آل پاکستانکلرکس ایسویسی ایشن ( ایپکا ) جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام سپورٹس گراؤنڈ ملتان میں منعقدہ جلسے سے خطاب کررہے تھے ۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا نے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے کہا پورے ملک میں ہر جمعرات کو دفاتر کی تالہ بندی ہڑتال جلسے اور جلوس منعقد ہونگے۔20اپریل کو لاہور میں بہت بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا بعدازاں صوبائی اسمبلی کا گھیراؤ کیا جائے گا۔4مئی کو پشاور میں جلسہ منعقد ہوگا۔18مئی کو اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا اور پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔مطالبات منظور ہونے تک دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔راجہ شاہد مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر نے کہا حکومت ہمارے مطالبات مانے ،ملک وسیم علی ضلعی صدر لودھراں جام میر اختر شاہین صوبائی رہنما ،مسعود احمد دستی عبدالغفور اعوان ساجد محمود بھٹہ شاکر اکرم نے خطاب کیا۔صوبائی صدر پنجاب ظفر علی خان نے9نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا ۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن کی طرف سے گزشتہ روز ہڑتال کی کال اور سپورٹس گراؤنڈ میں احتجاجی جلسے کے باعث ملتان شہر سمیت ضلع بھر میں تمام سرکاری دفاتر میں دفتری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ‘ ڈپٹی کمشنر آفس سمیت دیگر تمام دفاتر میں مکمل طور پر قلم چھوڑ ہڑتال اورتالہ بندی رہی اور سرکاری سطح پر کوئی بھی امور سر انجام نہ دیا جا سکا جبکہ مختلف محکموں میں سائلین کے پہنچنے پر انہیں شدید دشواری کا سامنا رہا اور وہ دفاتر میں تالے دیکھ کر واپس لوٹ گئے۔آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی کال پر دیگر صوبائی محکموں کی طرح ڈپٹی کمشنر آفس ‘ ایم ڈی اے ‘ واسا ‘ انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ‘ ماحولیات ‘ بلڈنگ ہائی ویز کے دفاتر میں کلرکوں نے قلم چھوڑ ہڑتال کی اور تالے لگا کر کام بند کردیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس سے صدر ایپکا ڈی سی یونٹ حاجی شوکت ‘ واسا سے اقبال گھمن اور انٹی کرپشن یونٹ سے سید ارشاد کی قیادت میں ایپکا اہلکاروں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور سپورٹس گراؤنڈ میں ہونیوالے احتجاجی جلسہ میں شرکت ‘ دریں اثناء ایپکا کی کال پر رجسٹری برانچ گزشتہ روز مکمل طور پر بند رہی ۔اپیکا کے زیر اہتمام سرکاری ملازمین سکیل ایک تا 16 نے اپنے بنیادی مطالبات کے ساتھ ساتھ افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ریلوے روڈاور چڑیا گھر سے فرید گیٹ تک ریلیاں نکالی ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے قائم مقام صوبائی صدر شیخ مظہر حسین ،مرکزی سینئر نائب صدر فخرالرحمن اظہر ،ڈویژنل صدر رانا وحید سلطان و دیگر نے کہا کہ اپیکا نے ہمیشہ سکیل ایک تا 22 کے ملازمین اور تمام غریب طبقے کے مسائل کی بات کی ہے ۔رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق مطالبات کی منظوری کے لیے ایپکاکاضلع بھرکے سرکاری دفاترکامکمل بائیکاٹ ‘قلم چھوڑہڑتال کی گئی‘ حصول انصاف کے لیے دوردرازسے آنے والے سائیلین ذلیل وخوارہوکرمایوس گھروں کولوٹ گئے۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدرمحمدفاروق گوپانگ‘ جنرل سیکرٹری میاں اکرام الحق‘ عبدالرزاق بلوچ‘ محبوب خان ودیگرنے کہاکہ حکومت فوری طور پرایپکاکے مطالبات کومنظورکرکے نوٹیفیکیشن جاری کرے ورنہ ملک گیراحتجاجی تحریک چلائیں گے۔جام پور سے نامہ نگار کے مطابق کے مطابق اپنے مطالبات کے حق میں پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح راجن پور میں بھی اپیکا نے ہڑتال کی ۔ بارہ بجے تک دفتر کی تالہ بندی کرکے ضلع صدرمقام پر سیاہ پٹیاں باندھ کرکے اپنے حق میں احتجاج کیا ۔ضلعی صدر اسلم خان چانڈیہ ۔ حقنواز خان قیصرانی اور دیگر عہدیدران نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپیکا کی تنظیم کے اندر پائی جانے والی تشویش کو ختم کرنے کے لیے ان کے مطالبات کو تسلیم کرے۔ڈیرہ غازی خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق ایپکا کی اپنے مطالبات کے لیے مرحلہ وار احتجاجی تحریک جاری ڈیرہ غازیخان میں ایپکا کی احتجاجی ہڑتال اور ضلع کچہری روڈ پر احتجاجی ریلی ایپکا کے صوبائی سینئر نائب صدر مقصود احمد جلبانی ،سرفراز احمد خان ،عبدالرحیم ملک ،میاں جاوید اقبال صدیقی نے کی ۔جبکہ ایپکا راہنماؤں غلام اصغر،ذوالفقار قاسم دیگر نے کیلوں کے پتے باندھ کراحتجاج میں حصہ لیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...