ٹریفک حادثات، باپ بیٹے سمیت 7افراد جان سے گئے، خاتون کی خودکشی

ٹریفک حادثات، باپ بیٹے سمیت 7افراد جان سے گئے، خاتون کی خودکشی

عبدالحکیم،سرائے سدھو،میلسی،چشتیاں ،رحیم یار خان(نمائندگان)ٹریفک کے مختلف حادثات میں باپ بیٹے سمیت7افراد جاں بحق ہوگئے وٹہ سٹہ کے تنازع پر روٹھی خاتون نے خودکشی کرلی،اس سلسلے میں عبدالحکیم سے نمائندہ خصوصی کے مطابق عبدالحکیم کے نواحی علاقہ دھرم پورہ سے مخدوم پور کو جانے والی سڑک پر چاہ بگا والے کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں بستی اٹاری کا رہائشی حافظ محمدعرفان جاں بحق، حافظ محمد عرفانفیصل آباد کے دینی مدرسہ میں تدریسی کے فرائض انجام دیتا تھا عرفان کی عمر ۲۵ سال کے لگ بھگ تھی اور اسکی شادی کو ایک سال ہوا تھاوہ عبدالحکیم کی بستی اٹاری میں اپنے گھر آیا ہوا تھا او دن کے نو بجے کے قریب وہ مخدوم پور جارہا تھاکہ مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا اسکو شدید زخمی حالت میں عبدالحکیم کے ہسپتال لایاگیا جہاں نہ ڈاکٹر تھا اور نہ ہی عملہ اور وہ طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا جبکہ ہسپتال کے عملے نے بتایا ہے کہ متوفی راستے میں ہی جاں بحق ہو گیا تھا۔سرائے سدھو سے نمائندہ خصوصی کے مطابق نواحی موضع حویلی مبارک شاہ کا رہائشی 40سالہ محمد نواز ولد اللہ بخش ٹریکٹر ٹرالی لے کر جارہا تھا کہ بھٹی موڑ کے قریب موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے نالے میں جاگرا جس سے اسے شدید چوٹیں آئیں جن کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ وہ موقع پرہی جانبحق ہوگیا۔میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق وٹہ سٹہ کے شاخسانہ روٹھی خاتون نے زہریلی دوائی پی کراپنی زندگی کاخاتمہ کرلیابتایاجاتاہے کہ رنگیلاموڑکے ڈببروالاکے رہائشی ذوالفقارکی شادی وٹہ سٹہ پرہوئی اس تنازعہ پرذوالفقار کا اپنی بیوی سے جھگڑاہوگیاجوروٹھ کرمیکے چلی آئی خاتون نے ا س چھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکرزہریلی دوائی پی کرخودکشی کرلی جسے طبی امدادکیلئے تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال میلسی لایاگیاجہاں وہ دم توڑ گئی متوفیہ کے ورثا نے اس کانام بتانے سے گریزکیا۔چشتیاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق چک نمبر15گجیانی کارہائشی محمدسرور اپنے بیٹے محمدعامر اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ اپنے بڑے بیٹے غلام مصطفےٰ کو دوبئی جانے کے لیے لاہور ایئرپورٹ چھوڑنے کے بعد بذریعہ اے پی وی گاڑی واپس چشتیاں آرہے تھے کہ پتوکی کے قریب انکی گاڑی ٹرالے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں محمدسرور اور اسکا بیٹا محمدعامر دیگر رشتہ دار محمدآصف،ڈرائیور محمدسفیان ،رفعیہ بی بی ،نادیہ بی بی،نبیلہ بی بی شدید زخمی ہوگئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمدسرور محمدعامر سکنہ چک نمبر15گجیانی چشتیاں ،محمدآصف ،نادیہ بی بی سکنہ حاصلپور جاں بحق ہوگئے جبکہ شدید زخمی رفعیہ بی بی،نبیلہ بی بی اور ڈرائیور محمدسفیان کو لاہور کے ہسپتال میں داخل کرا دیاگیاہے۔رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق تیزرفتارٹریکٹرٹرالی نے بے قابوہوکرموٹرسائیکل سوارکچل دیا۔موٹرسائیکل سوارہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔تفصیل کے مطابق خانپور کارہائشی چھبیس سالہ محمدسلیم موٹرسائیکل پرگھرسے شہرآرہاتھاکہ راستے میں اسے تیزرفتارٹریکٹرٹرالی نے بے قابوہوکرکچل دیاجس سے وہ شدیدزخمی ہوگیاجسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبرنہ ہوسکااوردم توڑگیاہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...