سخی سرور، 16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے سٹون کرشنگ کی صنعت تباہ، مزدور سراپا احتجاج

سخی سرور، 16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے سٹون کرشنگ کی صنعت تباہ، مزدور سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخی سرور(نامہ نگار) سخی سرور میں واپڈا کی جانب سے پوری گرمیاں شروع ہونے سے پہلے ہی واپڈا کے نا اہل افسران نے سخی سرور میںسولہ سے اٹھارہ گھنٹوں کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ شروع کردی ہے۔باقی گھنٹو ں میں ایک ایک گھنٹے میں دس دس بار ٹرپنگ ہو تی ہے۔سخی سرور ایک انڈسٹریل ایریا ہے۔جس میں تقریبا تین چار سے سو کے قریب سٹون کر یشرز ہیں،جن سے ماہانہ واپڈا کی سو فیصد کروڑوں روپے کی یقینی ریکوری ہوتی ہے۔سالانہ اربوں روپے کے مکمل واجبات اداہو تے ہیں۔مگر واپڈا کی جانب سے سولہ سولہ اٹھارہ اٹھارہ گھنٹوں کی لودشیڈ نگ نے سخی سرور کے انڈ سٹریل ایریا سٹون کریشرز کو مکمل طور پر تباہ و بربادکرکے رکھ دیا ہے۔ان طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کاروبار آہستہ آہستہ بند ہو تا جا رہا ہے سٹون کریشرز ایسو سی ایشن کے تمام عہدیداروں نے احتجاج کرتے ہو ے کہا کہ سخی سرور کی عوام کا معاشی واپڈا قتل کررہا ہے۔۔سٹون کریشر زمالکان نے اپنا کاروبار بچانے کے لیے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی نہ ہونے پر ملتان میں میپکو آفس کے باہر دھرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔محمد عیسیٰ ،نور محمد ،خدا بخش رسول بخش ،در محمد،الہی بخش،فقیر محمد ،سجاد حسین ،کوثر عباس محمداسمائیل وغیر ہ نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ صدر پاکستان وزیر اعظم ،وزیر پانی و بجلی نوٹس لے کر سخی سرور میں لوڈ شیڈ نگ کو کم کریں ۔