چارسدہ پولیس کی بدقماش عناصر کیخلاف کارروائی ،119اشتہاری 209مشتبہ گرفتار

چارسدہ پولیس کی بدقماش عناصر کیخلاف کارروائی ،119اشتہاری 209مشتبہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ( بیورو رپورٹ ) چارسدہ پولیس کی کاروائی ۔ 119اشتہاریوں سمیت209مشتبہ افراد گرفتا ر ۔ گرفتار افراد کے قبضہ سے 23کلاشنکوف، 2ہینڈ گرنیڈ ،2راکٹ گولہ، 22بندوق، 233پستول،4رائفل اور 8723کارتوس برآمد کر لی۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 41کلوگرام چرس اور 27کلوگرام ہیروئن بھی برآمد ۔تفصیلات ڈسٹرکٹ پولیس آفس چارسدہ کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چارسدہ پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں مختلف کاروائیوں کے دوران119اشتہاریوں سمیت 209افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 23کلاشنکوف،22بندوق،233پستول،1ہینڈ گرنیڈ،2راکٹ شل،1کالاکوف، M-16ایک عدداور 4862کارتوس مختلف بور جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں 27کلوگرام چرس اور 41کلوگرام ہیروئن بھی برآمد کر لئے گئے۔اعلامیہ کے مطابق چارسدہ پولیس نے گزشتہ ماہ میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت30 سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کئے ہیں ۔ چارسدہ کے حساس مقامات میں 403گھروں کو چیک کیا گیا جن میں 20افراد کے خلاف FIRدرج درج کئے گئے ۔ ناکہ بندیوں کے دوران پولیس نے اب تک 2736موٹر سا ئیکلوں کا چیک کئے ہیں جس میں بغیر نمبر پلیٹ کے 12اور APL-2724موٹر سا ئیکلوں کو قبضہ میں لے کر مالکان کے خلاف ایم وی او 115کے تحت مقدمات درج کر دی گئے ہیں۔مزید کاروائیوں میں چارسدہ پولیس نے ناقص سیکورٹی اقدامات پر اب تک864سکول وکالجوں کے سیکورٹی کا معائنہ کیا گیا ہے جس میں 2سکول و کالجوں کے خلاف مقدمات درج جبکہ 80تعلیمی ادارو ں کو تنبہ نوٹس جاری کر دی گئے ہیں۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے چارسدہ پولیس نے کاروائیوں کے دوران حساس مقامات کے سیکورٹی کامعائنہ کرتے ہوئے 221مقامات کو چیک کئے گئے ہیں جس میں 1 انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ز چارسدہ سید افتخار شاہ کے زیرِنگرانی پولیس نے وئیکل ویری فکیشن کے تحت گزشتہ ماہ 13016گاڑیوں کا آن لائن معائنہ کیا گیا ہے جس میں 2گاڑیوں کو تحویل میں لیکرمالکان کے خلا ف مقدمات در ج کر لی گئے ہیں،جبکہCRVSکے ذریعے 45254افراد چیک کئے جس میں 1کو سنگین مقدمات میں مطلوب پا کر گرفتار کیا گیا۔علاوہ ازیں ٹریفک پولیس چارسدہ نے 5818گاڑیوں کو چالان کرکے ان سے22لاکھ 59ہزار6سو 50روپے وصول کرکے سرکاری خزانہ میں جمع کیاہے۔اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد نے کہا ہے کہ پولیس کی کامیاب کاروائیاں چارسدہ پولیس کی انتھک محنت کانتیجہ ہے ۔