پشاور پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی ،خاتون سمیت 7 گرفتار

پشاور پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی ،خاتون سمیت 7 گرفتار

پشاور( کرائمز رپورٹر) پشاور پولیس نے 5 مختلف کاروائیوں کے دوران دو موٹرسائیکل ،ایک تولہ سونا اور کمسن بچی کیساتھ زیادتی کرنے والے ملزم اور خاتون سمیت 6کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او جناب محمد طاہر خان کو خفیہ اطلاع تھی کہ تھانہ حیات آباد کے علاقے میں چوری ڈکیتی اور راہزنی جیسے وارداتیں بڑھ گئی ہے جس پر ایس ایس پی آپریشنز سجا د خان کی ہدایت پر اے ایس پی حیات آباد شعیب خان ،ایس ایچ او حیات آبادسردار حسین خان ،سی آئی او مشتاق خان بمعہ دیگر نفری پولیس نے 5 مختلف کاروائیاں کیں ۔مدعی جنید علی ولد میرزادہ ساکن فیز 4 نے رپورٹ کی میں نے اپنی آلٹو موٹر کار مہر ان نمبری RLD/2238 ہسپتال حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کیساتھ کھڑی کی تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو گاڑی موجود نہیں تھی جس کی برآمد گی کیلے کوشش شروع کی جو کہ بمقام فیز 3 میں برآمد ہوئی ۔مورخہ 04.04.2017 کو ملزمان رحمت ،حیات پسران دوست محمد ساکنان باڑہ حال فیز 1 سپر مارکیٹ نے مسمی خالد دولت ولد عمر زئی سکنہ فیز 1 پر پستول سے بہ ارادہ قتل فائرنگ کرکے زخمی کیا جس کو ایس ایچ او نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو پستول سمیت اسی وقت گرفتار کیا ۔مدعی نصیر خان ولد محمد داد سکنہ فیز 4 نے تھانہ حیات آباد میں رپورٹ درج کی کہ میں کام کے سلسلے میں گھر باہر تھا جب واپس آیا تو گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے معلوم ہونے پر گھر سے معلوم ملزمان نے ساڈھے چار تولے سونا ،3 عدد LED چوری کرکے لے گئے تھے جس پر ایس ایچ او حیات آباد نے ملزمان کو ٹریس کرکے مال مسروقہ جن میں سونا اور LED بمعہ موٹرکار نمبر 7339 برآمد رکرکے ملزم نعیم ولد خانزادہ میر سکنہ محمد زئی ،شیر محمد ولد شاہ روم سکنہ سوات حال محمد زئی کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ۔مدعیہ طفلکہ بعمر 11 سال سکنہ تاج آباد نے رپورٹ کی کہ ملزم نامعلوم نے موٹر سائیکل بلا نمبر کے ذریعے اپنے ساتھ زبردستی لے جانے اور زنا با لجبر کرنے کی رپورٹ کی حیات آباد پولیس نے ملزم منور خان ولد گوہر زمان سکنہ گلبہار نمبر 3 قادر آباد وکو ٹریس کر کے موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا ۔مدعی یاسر بشیر ولد بشیر حسین سکنہ فیز 5 نے رپورٹ درج کی کہ میں نے سرکاری بنگلہ میں مرمت کا کام جاری تھا کہ اور میر ے گھر میں رنگائی کا کام جاری تھا میں اپنے فیملی کیساتھ گھر سے باہر تھا جب واپس آیا تو میر ے گھر سے چو ری ہوئی تھی رنگائی والے نے میر ے گھر سے چوری کی تھی حیات آباد پولیس نے بروقت کاروائی کرکے ملزمان محمد آیاز ولد گل محمد ،سلمان ولد حاجی مختیار ساکنان ریگی للمہ مسماتہ نادرہ کو گرفتار کرکے ملزمان سے 2 کڑے سونے کے اور ایک انگوٹھی برآمدکر کے ملزمان کو گرفتا ر کر لیا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...