گرینڈ یوتھ کنونشن میں چارسدہ سے 10 ہزار نوجوان شرکت کرینگے
چارسدہ( بیورو رپورٹ)جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری ہارون خان نے کہا کہ گرینڈ یوتھ کنونشن میں چارسدہ سے 10ہزار نوجوان شرکت کرینگے ۔ موجودہ حکومتوں نے ملک کی مجموعی آبادی کے 64فی صد نوجوانوں کیلئے کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے نوجوانوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ۔ 16اپریل کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا یوتھ کنونشن منعقد ہوگا۔ جماعت اسلامی آئندہ عام انتخابا ت میں 50فی صد ٹکٹ نوجوانوں کوالاٹ کریگی ۔ وہ سردریاب میں خافظ شاہ حسین کی صدارت میں جے آئی یوتھ ضلع چارسدہ کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں جماعت اسلامی ضلع چارسدہ کے امیر محمدر یاض خان ،جنرل سیکرٹری سیف اللہ خا ن درانی، یوتھ جنرل سیکرٹری نوید خان ، نائب صدر اصغر خان وردگہ،حمید شاہ تنگی، زونل صدور امداد علی،احمد زیب،قاری عابد، بلال احمد،اسرائیل صافی،ارباب ہارون اور دیگر یوسی صدور نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے جے آئی یوتھ خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری ہارون خان ، جماعت اسلامی کے ضلعی محمدر یاض خان ،جنرل سیکرٹری سیف اللہ خا ن درانی،جے آئی یوتھ کے صدر حافظ شاہ حسین اور جنرل سیکرٹری نوید خان کہا کہ گرینڈ یوتھ کنونشن میں صوبہ بھر سے لاکھوں نوجوان شرکت کرینگے جس میں چارسدہ سے 10ہزار نوجوان بھی شریک ہونگے ۔ مقررین نے کہا کہ کنونشن سے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق اور جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمدخصوصی خطاب میں یوتھ ایجنڈا چاٹرڈآف ڈیمانڈپیش کرینگے ۔مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومتوں نے یوتھ کے لئے کچھ نہیں کیا جس سے ملکی آبادی کے 64فیصدحصہ نوجونواں میں مایوسی پھیل رہی ہیں۔منصوبہ بندی کے فقدان کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ16اپریل ملکی تاریخ کا سب سے بڑا یوتھ کنونشن ثابت ہو گا۔جماعت اسلامی نے تنظیم میں نوجوانوں کے لئے جگہ دی ہے اور الیکشن میں پچاس فیصد ٹکٹ بھی نوجوانوں کو الاٹ کئے جائینگے ۔