یکہ توت ،جمیل چوک میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ ،2 زخمی
پشاور( کرائمز رپورٹر)تھانہ آغہ میر جانی (یکہ توت ) کے علاقے جمیل چوک میں نامعلوم افراد نے (سی ایس ڈی )شاپ کی گاڑی نمبر 1669 پر فائرنگ کی ہے جس میں دو سولین ملازمین ڈرائیور گل مرجان ولد بہادر خان سکنہ سرائے نورنگ اور عبدالرحمان ولد نور اکبر سکنہ نوشہرہ زخمی ہوگئے مجروحین لیڈ ی ریڈنگ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں واضح رہے کہ سی ایس ڈی ملازمین سبزی منڈی سے سودا سلف خرید کر شاپ کے جارہے تھے کہ راستے میں فائرنگ کا نشانہ بنے یہاں اس بات کی وضاحت بھی ضروری ہے زخمی ہونیوالوں میں کوئی سکیورٹی فورسز کا آفیسر نہیں بلکہ زخمی سویلین ملازمین ہیں ۔