بٹ خیلہ ،پی ٹی آئی کی ضلعی اورتحصیل تنظیم سازی کیلئے 3 دن کی ڈیڈ لائن

بٹ خیلہ ،پی ٹی آئی کی ضلعی اورتحصیل تنظیم سازی کیلئے 3 دن کی ڈیڈ لائن

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ )پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری یعقوب خان نے ضلعی اور تحصیل تنظیم سازی کے لئے تین دن کی ڈیڈ لائن دیدی ۔تین دن کے اندر اندر میرٹ پر عہدیداروں کا چناؤ نہیں کیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرینگے اور ساتھیوں کے مشاورت سے سابقہ تنظیم سازی کے بحالی پر غور کرینگے۔ملاکنڈ میں پارٹی کے مخلص کارکنوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش اور چھتری کے ذریعے اُترنے والوں کو اہمیت دی جارہی ہے حالانکہ ان چھتری کے ذریعے اُترنے والوں نے پارٹی کے لئے کسی قسم کی خدمات سرانجام نہیں دئیے ہیں ۔ڈویژنل صدر محمود خان اور ضلعی صدر شکیل احمدایڈوکیٹ فوری طور پر ملاکنڈ میں تنظیم سازی مکمل کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب آفس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ اس موقع پر آرشد خان خٹک ایڈوکیٹ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ سابق ضلعی جنر ل سیکرٹری یعقوب خان نے کہا کہ ملاکنڈ میں سیاسی جماعتوں کے سرکرد ہ کارکن پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے تیار ہیں لیکن پارٹی تنظیم نہ ہونے کی وجہ سے تذبذب کے شکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صرف پارٹی ٹکٹ کے لئے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کو کارکنوں پر مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور جن مخلص کارکنوں نے پارٹی کے لئے دن رات محنت کی ہے ان کو یکسر نظر انداز کیاجارہا ہے ۔ یعقوب خان نے کہا کہ پارٹی تنظیم نہ ہونے کی وجہ سے پارٹی کے ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے حالانکہ ڈویژنل صدر ملاکنڈکے تقرری کا اعلان آٹھ مہینے قبل ہوا تھا لیکن ا سکے باوجود اب تک ضلع ملاکنڈ اور تینوں تحصیلوں میں تنظیم سازی کا عمل شروع نہیں ہوا جس سے کارکنوں میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مخالف جماعتیں عام انتخابات کے لئے تیاریوں میں مصروف ہیں لیکن پی ٹی آئی نے تاحال تنظیم سازی بھی مکمل نہیں کی ہے جس سے عام انتخابات میں پارٹی اُمیدواروں کو شدید مشکلا ت کا سامنا ہوگا ا س لئے ڈویژنل صدر محمود خان اور ضلعی صدر شکیل احمد ایڈوکیٹ ملاکنڈ میں میرٹ پر اورمخلص عہدیداروں کے تقرری کا جلد از جلد اعلان کریں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...