نوشہرہ ،ٹیسکو کے فاٹا کے مختلف علاقوں کیلئے ترقاتی منصوبوں کے ٹینڈرز

نوشہرہ ،ٹیسکو کے فاٹا کے مختلف علاقوں کیلئے ترقاتی منصوبوں کے ٹینڈرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ ( بیورورپورٹ ) واپڈا کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی لعل زادہ نے کہا ہے کہ ٹرایبل ایریاز الیکٹرک سپلائی کمپنی نے گزشتہ روز اخبار میں فاٹا کے مختلف علاقوں کے لئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے جو ٹینڈر دیاتھا اس میں ایک سے لیکر 23تک کے منصوبوں کیلئے فارم فیس ایک ہزار روپے جبکہ چوبیس سے لیکر ستائیس تک کے منصوبوں کے فارم فیس تین ہزار روپے مقرر کی ہے اور پاکستان انجینئرنگ کونسل سی 6 کا لیمٹ دو کروڑ روپے تک ہے لیکن اب ٹیسکو نے اس کام سی فور مانگ رہا ہے جو کہ اپنے منظور نظر ٹھیکیداروں کو نوازنے کیلئے کیاجارہا ہے انہوں نے کہا کہ ٹیسکو ٹھیکیدار پر سو فیصد کام مکمل کرکے منصوبے کا دس فیصد رقم ٹھیکیدار کو دیتے ہیں جبکہ نوے فیصد رقم محکمہ خود لے لیتی ہے انہوں نے وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیر مقام، چیف ایگزیکٹیو ٹیسکو، نیب، ایف آئی اے اور وفاقی وزیر پانی وبجلی سے مطالبہ کیا ہے وہ فوری نوٹس لے کر ایک کروڑ روپے کے منصوبے کیلئے پاکستان انجینئرنگ کونسل کا کیٹگری سی مقرر کریں اور مطلوبہ ٹینڈر منسوخ کئے جائیں اور ٹینڈر کمیٹی کے خلاف کاروائی کرکے نئی ٹینڈر کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ ٹیسکو سے کرپشن کاخاتمہ ہوسکے۔