بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،ڈی سی ٹانک

بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،ڈی سی ٹانک

ٹانک( نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر برکت اللہ خان مروت نے کہاہے کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات بہم پہنچانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے یونین کونسل گومل کے علاقہ مانجھی میں پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے گیارہ اپریل سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاجارہاہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں کیساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران کیا ۔ انکا کہناتھاکہ ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے تعاون سے ٹانک کے علاقہ مانجھی میں ایک روزہ فر ی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جارہاہے جسمیں مریضوں کے میڈیکل چیک اپ سمیت مفت ادویات فراہم کی جائیگی۔انکا کہناتھاکہ ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ غریب شہریوں کوصحت کی بنیادی سہولیات گھر کی دہلیز پر پہنچائی جاسکیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...