تیمرگرہ ،جمعیت کے صد سالہ اجتماع میں شرکت کرنیوالی گاڑیوں کا رش

تیمرگرہ ،جمعیت کے صد سالہ اجتماع میں شرکت کرنیوالی گاڑیوں کا رش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تیمرگرہ (بیورورپور ٹ )جے یو آئی صد سا لہ اجتماع میں شر کت کے لئے ایک روز قبل ہی دیرلویر سے ہزاروں افراد کی نو شہرہ روانگی کی و جہ سے ضلع دیر لویر کے کئی مقامات پر گھنٹوں ٹریفک جام رہا جبکہ دوسر ی بیشتر گاڑیوں کی اجتماع عام میں شرکت کے روانگی کے با عث پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی و جہ سے عام مسافروں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا ،آج ( جمعہ ) سے شر وع ہو نے والے صد سالہ تاسیس جمعیت اجتماع میں شرکت کے لئے جہاں چترال ،اپر اور لویر دیر سے ہزاروں کی تعداد میں کار کنوں نے ایک دن قبل ہی نوشہرہ کار خ کرلیا جس کی و جہ سے دیر لویر کے مختلف علاقو ں وادی تالاش ،تیمرگرہ ،خال اور دیگر مقامات پر بد تر ین ٹریفک جام رہا ،دوسری جانب میڈیا میں امام کعبہ الشیخ صالح بن ابراہیم آل طالب حفظ اللہ کی آمد کی خبریں سننے کے بعد ذند گی کے تمام طبقوں سے تعلق ر کھنے والے افراد نے بغیرسیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر مذکورہ اجتماع میں شر کت کا فیصلہ کرلیا ، جمعہ کی نماز اما م حرم کی اقتداء میں ادا کر نے کے لئے بڑی تعدادمیں علما ء کرام ،عام شہری ،مبلیغن ،ذاکرین کی تعداد جمعہ کو ضلعی امیر مولانا زاہد خان کی قیاد ت میں آج روانہ ہوگی ،اس حوالے سے عام شہریوں میں خا صا جوش وجذبہ پایا جارہا ہیں ۔