سرکاری و پرائیوٹ سکیم کے عازمین حج کیلئے تر بیتی کورسز کے شیڈول کا اعلان

سرکاری و پرائیوٹ سکیم کے عازمین حج کیلئے تر بیتی کورسز کے شیڈول کا اعلان

صوابی( بیورورپورٹ)ضلع صوابی کے سرکاری و پرائیوٹ سکیم کے عازمین حج کے لئے تر بیتی کورسز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں ڈویژنل حج ٹریننگ کونسل ضلع صوابی کے صدر الحاج سعید اللہ خان کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ ضلعی میڈیا انچار ج حاجی محمد شعیب کے مطابق رمضان المبارک سے قبل اتوار تیس اپریل ، اتوار سات مئی ، اتوار چودہ مئی کی صبح آٹھ بجے موضع کالو خان میں بمقام حجرہ حاجی شاکر اللہ خان ، چوتھا تر بیتی کورس اتوار اکیس مئی کی صبح آٹھ بجے موضع اسماعیلہ میں بمقام حجرہ حاجی شیر زمان ، پانچواں تر بیتی کورس جمعرات پچیس مئی کی صبح آٹھ بجے موضع ترکئی میں حجرہ شہرام خان ترکئی صوبائی وزیرصحت جب کہ رمضان المبارک کے بعد ماہ شوال میں پہلا تر بیتی کورس جمعرات 29جون کی صبح آٹھ بجے موضع تورڈھیر میں بمقام ڈنڈ پارک نزد گورنمنٹ ہائی سکول ، دوسرا اتوار دو جولائی کی صبح آٹھ بجے موضع یار حسین میں بمقام جناح پبلک سکول ، تیسرا جمعہ سات جولائی کی صبح آٹھ بجے موضع کرنل شیر خان کلے میں بمقام حجرہ حاجی ظاہر شاہ ، چوتھا تر بیتی کورس اتوار نو جولائی کی صبح آٹھ بجے موضع مرغز میں بمقام پائنیر پبلک سکول ، پانچواں کورس اتوار سولہ جولائی کی صبح آٹھ بجے کرنل شیر کلے شیوہ آڈہ میں بمقام حجرہ حاجی خالد اختر، چھٹا تر بیتی کورس جمعرات بیس جولائی کی صبح آٹھ بجے موضع ترکئی میں بمقام حجرہ صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی اور ساتواں آخری تر بیتی کورس اتوار تیئس جولائی کی صبح آٹھ بجے موضع دوبیان خورو چوک میں بمقام حجرہ حاجی زر تاج خان منعقد ہو گا اجلاس میں مرکزی چیر مین الحاج محمد حیات خان کے علاوہ حاجی عبدالجمیل ، حاجی جمشید علی ، حاجی منور شاہ ، حاجی اسرار احمد ، حاجی شاکر اللہ ، حاجی عبدالغیاث ، حاجی خالد اختر ، حاجی جنید ترکئی اور دیگر اراکین نے بھی شرکت کی #

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...