بونیر ،ہاٹ اینڈ کول الاؤنس کی کٹوتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بونیر ،ہاٹ اینڈ کول الاؤنس کی کٹوتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے ریو نیو سٹاف کی ہاٹ اینڈکول الاونس کی کٹوتی کے خلاف ملازمین نے ضلع ناظم ،ضلع نائب ناظم اور کونسل کے اراکین کے خلاف ڈی سی افس سے ضلع کونسل تک احتجاجی مظاہرہ کیا ،اور ضلعی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی ۔مظاہرین نے کتبے اور پلے کارڈز اٹھار کھے تھے جس پر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے ،ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ پہنچنے پر کلرکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر سید رشید ،درجہ چہارم ملازمین کے صدر بختی اکبر ،کمپیو ٹرز اپریٹر ز کے صدر اسلم خان اور ڈرائیور ایسوسی ایشن کے صدر قاسم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاٹ اینڈکول الاونس ہمار ا بنیادی حق ہے ،مگر موجودہ ضلعی حکومت نے اپنے لئے بڑی بڑی گاڑیاں خریدنے کے لئے ہاٹ اینڈ کول الاونس پر کٹ لگاکر ہمارے ساتھ ظلم کیاہے ،اس سے پہلے بھی چار کول الاونس میں ہم کو سالانہ بیس ہزارروپے تک ملتے تھے جبکہ کٹ لگانے کے بعد یہ رقم دو ہزار روپے کردی ہے ،انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے دیگر اضلاع میں ملازمین کو باقاعدہ چارکول الاونس ملتی ہے ۔مگر ضلعی حکومت نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ذاتی عیاشیوں کے لئے ہمارے غریب ملازمین کے حق پر ڈاکہ ڈال دیاہے ،انہوں نے کہا کہ احتجاج سے قبل ہم نے ضلع ناظم کے ساتھ میٹنگ کرکے اپنے خدشات سے اگاہ کیا تھا ۔اور ہم سے وعدہ کیا تھا کہ سرکاری ملازمین کے ساتھ کو ئی زیادتی نہیں کی جائے گی ۔مقررین نے کہا کہ ریو نیوسٹاف ایمرجنسی کی صورت میں 24 گھنٹے اپنے فرائیض بغیر کسی معاوضے کے انجام دیتے ہے ۔الیکشن کے دنوں میں ہم سے بغیر ٹی اے ڈی کے اورٹائم لیا جاتاہے ۔مگر ہمارا واحد ہاٹ اینڈکول الاونس پر کٹ لگانا ہمیں ہرگز منظور نہیں ہے ،انہوں نے ایک ہفتہ کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر اندر ضلعی حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو ہم ریو نیوسٹاف کے 1500 ملازمین دفاتر کو تالے لگا کر سڑکوں پر نکل ائیں گے ،اس موقع پر ضلع کونسل کے رکن گل محمد خان عرف طوطا نے ان کو یقین دہانی کرائی کہ ضلعی حکومت انکے ساتھ کو ئی زیادتی نہیں کرے گی ۔بہت جلد ضلعی حکومت ریو نیوسٹاف کے رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کرکے انکے ہاٹ اینڈکول الاونس کو بحال کرے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...