ناظم ٹاؤن ون کا مینا بازار واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف ڈی سی کو خط

ناظم ٹاؤن ون کا مینا بازار واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف ڈی سی کو خط

پشاور( کرائمز رپورٹر )ناظم ٹاؤن ون زاہدندیم نے ڈپٹی کمشنرپشاورکومینابازار واقعہ میں ملوث افرادکیخلاف مقدمہ درج کرانے اورملازمین کے تحفظات دورکرنے کیلئے لیٹرکردیاہے ناظم ٹاؤن ون زاہدندیم نے ڈپٹی کمشنرپشاورکولیٹرمیں کہاکہ ایک ہفتہ قبل ٹاؤن ون عملہ ضلعی انتظامیہ کے افسران کیساتھ مینابازارمیں تجاوزات کیخلاف اپریشن کررہاتھامقامی تاجروں نے ٹاؤن ون عملہ پرحملہ کردیاٹاؤن ون اہلکاروں کوماراپیٹابھی گیاوہاں موجودتین ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرحملہ آوروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی ٹاؤن ون عملہ کواکیلاچھوڑکربھاگ گئے اس واقعہ کے بعدسات دنوں سے ٹاؤن ون اہلکاروں نے آپریشنوں سے بائیکاٹ کررکھاہے جس فائدہ قبضہ مافیااٹھارہے ہیں اپنے مقصدمیں کامیاب بھی ہوگئے ہیں ناظم ٹاؤن ون زاہدندیم نے ڈپٹی کمشنرکوکہاکہ حملہ آوروں کیخلاف مقدمہ درج کراکے گرفتارکیاجائے اورٹاؤن ون اہلکاروں اوریونین کے تحفظات کودورکیاجائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...