خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کی سہ روزہ میڈیکل ایجوکیشن کانفرنس آج شروع ہوگی

خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کی سہ روزہ میڈیکل ایجوکیشن کانفرنس آج شروع ہوگی

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبرمیڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) پشاور کے زیر اہتمام منعقد ہونے الی تین روزہ بین الاقوامی میڈیکل ایجوکیشن کانفرنس آ ج شروع ہو رہی ہے ۔ آج بروز جمعۃ المبارک کانفرنس کاپہلا دن پری کانفرنس ورکشاپس کے لئے مختص کیاگیاہے جس میں صبح اور شام کے دو الگ سیشنز میں 32 مختلف موضوعات پر ورکشاپس منعقد کی جائیں گی جن میں ملک بھر کے علاوہ بیرون ملک سے ماہرین مختلف موضوعات پرتحقیقی مقالے پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ کانفرنس کاباقاعدہ افتتاح بروز ہفتہ مورخہ8اپریل کو یونیورسٹی کے ملٹی پرپز ہال میں صبح 9بجے ہوگا جس کیلیئے تمام انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں۔ دریں اثناء یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد حفیظ اللہ نے کہاہے کہ اس کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے کانفرنس کے منتظمین نے جو محنت کی ہے وہ لائق تحسین ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ یہ کانفرنس نہ صرف میڈیکل ایجوکیشن کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی بلکہ اس کے نتیجے میں ایک متوازن اور جدید نصاب کی تیاری میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات خوش آئند کہ اس کانفرنس میں ملک کے مختلف حصوں کے ساتھ ساتھ بیرونی ممالک سے بھی طبی ماہرین اورملک کے اکثر میڈیکل کالجز کے سربراہان اورفیکلٹی ممبران بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔#

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...