سی سی پی سے اقلیتی برادری کے سربراہوں کی ملاقات

سی سی پی سے اقلیتی برادری کے سربراہوں کی ملاقات

پشاور( کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے گزشتہ روز اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے سربراہان کیساتھ امن وامان کے قیام اور انکی عبادت گاہوں کی سکیورٹی اقدامات مزید بہتر بنانے کے حوالے سے میٹنگ کی گئی ۔ 06 اپریل 2017 کو سی سی پی او محمد طاہر خان کی سربراہی میں ملک سعد شہید پولیس لائن میں اقلیتی برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اور امن وامان برقرار رکھنے کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ایس ایس پی آپر یشنز سجا د خان ،ایس پی سکیورٹی صاحبزادہ سجاد اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں پروٹوکول آفیسر خود مختیار یعقوب ،سینٹ جان چرچ ،آل سینٹ چرچ ،پادری رشید ،پادری پیٹرک ،ایڈ وکیٹ شوکت غلام ،شکیل خیدر ،ڈاکٹر ابرار ،کرنل انیس ،امتیاز سکیورٹی انچارج خیبر پختونخواہ نے بھی میٹنگ میں شرکت کی ۔سی سی پی او نے اقلیتی برادری کو سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اپنے منیارٹی کیلئے فوکل پر سن مقرر کریں تاکہ ہر وقت پولیس افسران کیساتھ رابطے میں ہو اور نفرت آمیز میٹریل کے بارے میں متعلقہ پولیس افسران کو بروقت آگاہ کریں ایس او ایس سسٹم تمام چر چ اور مند ر میں نصب کریں اپنے مذہبی تہوار وں کے سلسلے میں اور سکیورٹی کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس افسران کو بروقت اطلاع دے چرچ اور مند ر کی سکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمر ے وغیر ہ لگائے جائے واک تھر و گیٹ ،میٹل ڈیٹکٹر اور بائیومیٹرک سسٹم اگر ممکن ہو تو لگائے جائیں سی سی پی او صاحب نے اقلیتی برادری کو درپیش مسائل اور تجاویز پیش کرنے پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اقلیتی برادری نے امن وامان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے پشاور پولیس کے تعاون کو سراہا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...