سابق ہیڈ ماسٹر گل منیر خان دل کے دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

سابق ہیڈ ماسٹر گل منیر خان دل کے دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنماء سابق ہیڈ ماسٹر گل منیر خان دل کے دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،مرحوم گورنمنٹ پلیڈر حاجی محمد زبیر ، گورنمنٹ کنٹریکٹر رحمت منیر ،عقل منیر ،عتیق الرحمن کے بڑے بھائی جبکہ بدر منیر عرف بدری ،صفدرمنیر، حسن منیر ،احسان منیر کے والد تھے،مرحوم کو جمعرات کے روز نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان کوزہ الپوری میں سپردخاک کیا گیا ، نماز جنازہ میں صحافیوں ، وکلاء ، مرحوم کے شاگردان سمیت زندگی کے مختلف شعبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔مرحوم کی فاتحہ خوانی حجرہ گل منیر کوزہ الپوری میں ادا کی جارہی ہے۔