یونیورسٹی آف ملاکنڈ میں ایڈز بارے بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر
چکدرہ(نمائندہ پاکستان)یونیورسٹی آف مالاکنڈمیں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے یونیورسٹی کے شعبہ سوشیالوجی کے زیراہتمام ایچ آئی وی ایڈز کے موضوع پر منعقد ہونے والے پہلے اور منفرد نوعیت کے بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی تقریب میں کانفرنس کے آرگنائزر،طلباء اور پروفیسرزمیں اسناد تقسیم کئے گئے،شعبہ سوشیالوجی مالاکنڈکے چیئرمین پروفیسرڈاکٹرعرب ناز،قائداعظم یونیورسٹی کے ڈاکٹر حفیظ الرحمان چوہدری اور ڈاکٹر وحید اقبال چوہدری،ڈین آف سائنسزڈاکٹر رشید احمد،ڈاکٹر ارشد بنگش،ڈاکٹر ہدایت اللہ،ڈاکٹر محمد رحمٰن شاہین اور ڈاکٹر گل زمان نے شرکاء میں اسناد تقسیم کئے جبکہ اس موقع ڈاکٹر وحید اقبال چوہدری ،ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن چوہدری، نسیم محسود،فاطمہ زہرہ، صدف منصور،لبنیٰ یعقوب،زوہیب مہ نورعلی ،سیماہدایت اوراسلام بی بی سمیت کئی دیگر نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے ایچ آئی وی ایڈز جیسے اہمیت کے حامل موضوع پر شعبہ سوشیالوجی آف مالاکنڈیونیورسٹی کی جانب سے کانفرنس کے انعقادکوکامیاب اور خوش آئند قراردیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ یہ ایچ آئی وی ایڈزکے تدارک بارے عوامی شعوراجاگرکرنے میں کامیاب کوشش ثابت ہوگی،کانفرنس کے شرکاء نے مالاکنڈیونیورسٹی انتظامیہ کے کرداراورروائتی مہمان نوازی کی بھی تعریف کی اور زوردیاکہ اس قسم کے کانفرنسزکاانعقاد تسلسل کے ساتھ جاری رہناچاہئے ۔