چکدرہ ،انجمن تاجران کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی میں پولیس کو تعاون کی یقین دہانی

چکدرہ ،انجمن تاجران کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی میں پولیس کو تعاون ...

چکدرہ(نمایندہ پاکستان) انجمن تاجران تحصیل ادینزئی چکدرہ نے امن وامان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بھرپور کارروائی کے حوالے سے مقامی پولیس کو مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران تحصیل ادینزئی چکدرہ کے صدر خواجہ فیض الغفورکی قیادت میں اکبرخان سلطان خیل،قاری فرمان الدین،حکیم نورفقیراور علی بادشاہ پر مشتمل اراکین کابینہ نے گزشتہ روز حال ہی میں چکدرہ میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او محمد ایوب کے ساتھ ملاقات کی ،تاجر رہنماؤں نے پولیس آفیسر کے ساتھ علاقہ بالخصوص چکدرہ بازار کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے انہیں اپنی طرف سے مکمل تعاون کایقین دلایااور کہا کہ جرائم پیشہ اور غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی کسی صورت حوصلہ افزائی نہیں کی جائے گی۔انھوں نے تاجر برادری کو یقین دلایا کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی جائے گی اور ہر کام قانون اور قاعدے کے مطابق کی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...