احتجاج رنگ لے آیا ،درگئی ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی کا آغاز

احتجاج رنگ لے آیا ،درگئی ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی کا آغاز

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈ درگئی ہسپتال اب علاقہ عوام کیلئے خدمت کا مرکز بن چکاہے۔ عوام کی بار بار شکایات ، احتجاجوں اور مظاہروں نے رنگ لاکر بالاخر ہسپتال میں عوام کو ممکنہ حد تک تمام سہولیات ملنا شروع ہوگئی ہیں ۔ جس میں نئے وارڈوں کے ساتھ عملے کی کمی بھی خاصی حد پوری ہوگئی ہے ا ن خیالات کااظہار علاقے کے ممتاز سماجی ورکرڈاکٹر معراج محمد نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہم وزیر صحت، ڈی جی ہیلتھ، سیکرٹری ہیلتھ اور ڈی ایچ او ملاکنڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ڈاکٹر کچکول جیسے محنت شناس اور فرض شناس شخص کو درگئی ہسپتال میں بطور انچارج تعینات کیا جن کی دم قدم سے آج ہسپتال عوامی خدمت کیلئے کمر بستہ ہوئی عوام کی شکایات میں کمی آئی اور زیادہ تر ضروریات پوری ہوئی۔ تا ہم جس کسی کو اب بھی ہسپتال میں کسی چیز یا شخص سے شکایت ہو تو موبائیل نمبر 03458919084پر اپنا کمپلینٹ درج کرسکتے ہو ۔ لیکن ساتھ میں انہوں نے صوبائی حکومت سے بھی اپیل کی کہ اتنے بڑی آبادی والے علاقے کے ہسپتال کیلئے فنڈ انتہائی کم ہے جس کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈ کا بندوبست کیاجائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...