حضرت پیر بابا مزار پر زائرین کی آمد ،صفائی مہم کا آغاز

حضرت پیر بابا مزار پر زائرین کی آمد ،صفائی مہم کا آغاز

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مشہور ولی حضرت پیربابا صاحب مزار پر ہزاروں زائیرین کے آمد کے پیش نظر پا چا بازار کو صاف ،ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لئے مہم کا اعاز کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر بونیر ظریف المعانی نے اے ڈی سی ،اے سی ار ،اے سیز ،اے اے سیز ،ٹی ایم اوز ،تحصیل ناظم ڈگر مولانا سعید الرحمان مفکر اور علاقہ مشران بازار یو نین کے صدر کے ہمراہ مہم کا باقاعدہ اعاز کیا ،ٹی ایم او ڈگر محمد ذادہ خان اور ٹی او آر امین خان نے ٹی ایم اے سٹاف کو صفائی کے کام پر لگادیا ۔اور عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے بازار میں واک کا اہتمام کیا جس میں بازار کے دکانداروں نے بھر پور شرکت کی ۔اس سلسلے میں بازار کے عین وسط میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر بونیر ، پاک آرمی کے کیپٹن حسن ،تحصیل ناظم سعید الرحمان مفکر ،ناظم یو نین کونسل پاچا حاجی صدیق اللہ ،نائب ناظم تحصیل ڈگر خالد کان ،بازار صدر سید واحد خان ،میاں سید لائق باچا ،محمد خنیف اور جہانبر خان نے خطاب کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پورے ضلع میں صفائی مہم کا اعاز کیا گیا ہے جس میں پیربابا کے بازار کو اولیت دی جارہی ہے جہاں صفائی کے ساتھ ساتھ سولر لائیٹس کی تنصیب اور بازار کی خوبصورتی پر خاص توجہ دی جارہی ہے ۔جبکہ حضرت پیربابا کے مزار اور اس پاس کے مقامات کی صفائی کو ہر صورت میں روزانہ کی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا ۔تاکہ مزار پر انے والے ہزاروں کی تعداد میں زائیرین صاف او رستھرا ماخول فراہم کیا جائے انہوں نے ضروریات پور ی کرنے کے ساتھ ساتھ سہولیات دینے کا بھی ذکر کیا علاقہ مشران اور منتحب ممبران پر زور دیا کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے ۔انہوں نے پاچا بازار کو ہر صورت میں کشادہ بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے علاقہ مشران اور منتحب ممبران سے کہا کہ وہ مل بیٹھ کر مالکان سے بات چیت کے ذریعے معاملات طے کرے تاکہ بازار کو کشادہ بنایا جاسکے ،بصورت دیگر بائی پاس کے لئے زمین فراہم کی جائے تاکہ یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کیا جاسکے ۔اس موقع پر منتحب ناظمین اور علاقہ مشران نے ضلعی اتنظامیہ کے مثبت اقدامات کو سراہا اور علاقہ کی فلاح اور عوام کی خوشحالی کے لئے اقدامات میں تعاون کا یقین دلایا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...