سرکاری ملازمین کے حقوق کیلئے 25 اپریل کو دھرنا دینگے

سرکاری ملازمین کے حقوق کیلئے 25 اپریل کو دھرنا دینگے

الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر )شانگلہ: آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدر سریر خان نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں 25 اپریل کو اسلام آباد میں دھرنا دے گی، صوبائی حکومت مڈل کلاس ملازمین کو بھی سہولیات فراہم کرے سب سے نچلے طبقہ گریڈ ایک سے گریڈ پندرہ کے ملازمین سے ناانصافی ختم کی جائے ، گریڈ ایک سے گریڈ پندرہ تک تمام سرکاری ملازمین کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دی جائے،صوبائی حکومت مراعات یافتہ طبقے کو مزید مراعات دے رہے ہیں جبکہ کلاس فور اور غریب کلرک برادری کو اس سے محروم رکھا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز الپوری میں کلرکس اور درجہ چہارم ملازمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے ایپکا شانگلہ کے صدر خضر حیات ،وزیرزادہ بونیری ،شاعر تاجک دیر،نجم الدین صدر باجوڑ، محمد اسرار ،نصراللہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ،مقررین نے صوبائی حکومت سے تمام سرکاری ملازمین کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس منظور کرنے ۔گریڈ سولہ کے اسسٹنٹ کمپیوٹر اپریٹر کو سی اے الاؤنس ،ریٹارمنٹ پر کوٹے کامطالبہ تمام ایڈہاک ریلیف کو تنخواہ میں ضم کرناتمام ملک میں ہاؤس رینٹ کو یکساں کرناپنشن کا پرانا طریقہ کار بحال کرنے کے مطالبات کئے ۔مقررین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت خصوصا کلرک برادری کے ساتھ امتیازی سلوک کررہا ہے پرموشن میں کلرکوں کیساتھ مذاق کیا جارہا ہے کلریکل سٹاف دفتری نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے پروموشن اور مراعات کے حوالے سے کلریکل سٹاف کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...