نظام الدین نظامت اطلاعات میں بحیثیت پروڈیوسر تعینات

نظام الدین نظامت اطلاعات میں بحیثیت پروڈیوسر تعینات

پشاور( سٹاف رپورٹر )مجاز حکام نے خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر ضلع چترال کے رہائشی نظام الدین ولد شیر اعظم کی تقرری نظامت اطلاعات خیبر پختونخوا میں بحیثیت پروڈیوسر(بی ایس۔17) کی ہے۔وہ ابتداء میں ایک برس تک آزمائشی طور پر کام کریں گے جس میں دو برس تک توسیع بھی ممکن ہے اور انہیں 14۔اپریل2017تک نظامت اطلاعات پشاورمیں رپورٹ کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔ اس امر کا اعلان محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...